اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایم یونس خاں کی کتاب کا اجراء کیا

book-released
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے مکینیکل انجینئرنگ سیکشن کے اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر ایم یونس خاں کی کتاب’’وائیوا اِن تھرمل انجینئرنگ‘‘ کا اجراء کیا، جسے کے وائی پبلیکیشنز، گُنتور نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں طلبہ کو تھرمل انجینئرنگ کی تھیوریز کی معلومات آسان زبان میں فراہم کی گئی ہے اور زبانی انٹرویو میں کامیابی کے گُر بتائے گئے ہیں۔ مسٹر خان نے کہاکہ تھرمل انجینئرنگ کے مختلف موضوعات پر متعدد کتابیں دستیاب ہیں مگر زبانی امتحان میں مددگار ثابت ہونے کے لئے کتابیں نہ کے برابر ہیں، اسی لئے انھیں یہ کتاب لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ انھوں نے کہاکہ یہ کتاب وائیوا امتحان میں طلبہ کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگی۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مسٹر خان کو ان کی تیسری کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی۔ کتاب کی اجراء کے موقع پر یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے پرنسپل مسٹر ایم کے زیڈ قریشی اور مکینیکل انجینئرنگ سیکشن کے انچارج مسٹر صابر علی خاں موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *