وائس چانسلر نے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول پر مبنی انٹرنل ٹیلی فون سہولت کا افتتاح کیا

AMU-VC-Prof-Tariq-Mansoor
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج و اسپتال میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (VoIP) پر مبنی انٹرنل ٹیلی فون سہولت کا افتتاح آج وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔اس نئی سہولت سے ڈینٹل کالج کے سبھی دفاتر اور اساتذہ کے چیمبر کا یونیورسٹی کے سبھی شعبوں اور دفاتر سے براہ راست ٹیلی فونک رابطہ استوار ہوگیا ہے۔ وائس چانسلر نے ڈینٹل کالج سے یونیورسٹی کے شعبوں میں ٹیلی فون کال کرکے اس سہولت کا افتتاح کیا۔
ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے وائس چانسلر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس سہولت کی فوری تنصیب وائس چانسلر کی پہل اور دلچسپی پر ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ممبر انچارج (ٹیلی فون) پروفیسر قاضی مظہر علی نے اس پروجیکٹ کو مختصر مدت میں تکمیل تک پہونچایا جو قابل ستائش ہے ۔
پروفیسر قاضی مظہر علی نے کہاکہ پروفیسر منصور کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی سمت یہ ایک قدم ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کے تحت 60لائنیں نصب کی گئیں اور کمیونکیشن نیٹ ورک کی تجدید کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت فیکلٹی آف آرٹس، مینجمنٹ اسٹڈیز فیکلٹی اور دینیات فیکلٹی کے اساتذہ کو بھی مذکورہ نئی سہولت فراہم کی گئی ہے اور 87نئے ٹیلی فون کنکشن دئے گئے ہیں۔اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایس سی شرما،کالج کے اساتذہ و طلبہ اور عملہ کے افراد موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *