اے ایم یو وائس چانسلر نے ملٹی میڈیا اسمارٹ کلاس رومس کا افتتاح کیا

smart-classroom
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج یونیورسٹی کے ویمنس کالج، شعبۂ قانون ، شعبۂ تعلیم، شعبۂ ترسیل عامہ اور شعبۂ جغرافیہ میں 15؍ملٹی میڈیا اسمارٹ کلاس رومس کا افتتاح کیا۔ ویمنس کالج اور شعبۂ قانون میں پانچ پانچ اسمارٹ کلاس روم، شعبۂ ترسیل عامہ اور شعبۂ جغرافیہ میں 2-2، اور شعبۂ تعلیم میں ایک اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح وائس چانسلر نے کیا۔

 

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ یونیورسٹی کی سبھی کلاسیز اسمارٹ کلاس روم میں تبدیل ہوجائیں۔ پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ وہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ طالبات کو درس و تدریس کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہیں۔ انھوں نے اساتذہ سے کہاکہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مختلف کورسیز کے نصاب تعلیم کو اپلوڈ کرنے کے علاوہ اپنے یہاں گلوبل اکیڈمک اِنرچمنٹ پروگرام کے تحت ماہرین تعلیم اور سابق طلبہ کو مدعو کریں۔ پروفیسر منصور نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ریسرچ اسکالروں کے لئے الگ سے کمروں کی تعمیر کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز، فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ظہیرالدین، فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر ایم شاکر، شعبۂ قانون کے چیئرمین پروفیسر جاوید طالب ، شعبۂ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر محمد پرویز، شعبۂ ترسیل عامہ کی چیئرپرسن پروفیسر آفرینہ رضوی، شعبۂ جغرافیہ کے چیئرمین پروفیسر عتیق احمد کے علاوہ اسمارٹ کلاس روم کمیٹی کے رکن پروفیسر اصفر علی خاں، پروفیسر ارشاد محمود، پروفیسر عابد علی خاں، مسٹر اجے بساریہ، ممبر انچارج الیکٹریسٹی ڈاکٹر محمد ریحان اور یونیورسٹی انجینئر مسٹر طارق نذیر سمیت متعدد اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *