علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بِرج کورس کا تحریری داخلہ امتحان 3؍ جولائی کو

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں فارغین مدارس کے لیے قائم یک سالہ برج کورس کا مقابلہ جاتی تحریری داخلہ امتحان 3؍ جولائی کو صبح نوبجے سے ہوگاجس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اس امتحان میں شرکت کرنے کے اہل اور نااہل امیدواروں کی فہرست یونیورسٹی کی برج کورس سائٹ پر موجود ہے۔سبھی امیدوار اپنا نام اس فہرست میں دیکھ کر ہی داخلہ امتحان سنٹر پر آئیں۔سبھی اہل امیدوار اپنے ساتھ دوفوٹو اور اپنی اسناد یا تصدیق نامہ ساتھ لائیں۔ داخلہ امتحان کا ہال ٹکٹ یکم جولائی سے ملنا شروع ہوجائے گا اور 3؍ جولائی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ملے گا۔
اس مرتبہ امیدواروں کی سہولت کو پیش نظر رکھ کر انٹر ویو (زبانی امتحان) بھی 3؍جولائی کو تحریری امتحان کے فوراً بعد بارہ بجے سے شروع ہوجائے گا جو4؍جولائی کو ختم ہوگا۔ اس سلسلہ کی تمام تفصیلات برج کورس کی سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ برج کورس کا یہ چھٹا بیچ ہوگا ۔ اس سے پہلے کے پانچوں بیچ کے طلبہ طالبات نے صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور آرٹس اور سوشل سائنسز کے علاوہ شعبۂ قانون میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ برج کورس کے پہلے بیچ کے متعدد طلبہ انگریزی میں ایم اے سال اول کا امتحان دے رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *