ڈاکٹر حمیدہ طارق نے انگلش ایکسیز مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی میگزین کا اجراء کیا

AMU-Access-Diaries-release-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اہلیہ ڈاکٹر حمیدہ طارق نے یوجی سی۔ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر (ایچ آرڈی سی) میں گزشتہ دنوں منعقدہ ایک تقریب میں انگلش ایکسیز مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی میگزین کا اجراء کیا۔ اس میگزین کو امریکی سفارت خانہ کے انگلش ایکسیز مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کے تحت’اے ایم یو ایکسیز ڈائریز‘ کے عنوان سے ایچ آرڈی سی نے شائع کیا ہے۔ پروگرام کے تحت اے ایم یو اسکولوں کے 12-16 عمر کے 200؍کمزور بچوں کو اسکول کے خالی اوقات میں سال میں 120دنوں کی انگریزی بول چال اور شخصیت کی نشو ونما کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا یہ بارہواں سال ہے۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر حمیدہ طارق نے بچو ں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ انگریزی بول چال آج کے وقت کی ضرورت ہے اور بچوں کی شخصیت میں اس سے نکھار اور اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کچھ بچوں نے میگزین میں عمدہ تحریریں لکھی ہیں جو اس پروگرام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ کئی بچوں نے مشترکہ طور سے لکھا ہے جس سے ٹیم ورک اور باہمی مفاہمت کا پتہ چلتاہے۔ پروگرام کے اکیڈمک ایڈوائزر پروفیسر ایمریٹس فرحت اللہ خاں نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ یوجی سی ۔ایچ آر ڈی سی کے ڈائرکٹر اور میگزین کے چیف ایڈیٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے کہا کہ پہلی بار ’اے ایم یو ایکسیز ڈائریز‘ کو شائع کیا گیا ہے جو بہت خوش آئند ہے۔ انھوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیت کو سراہتے ہوئے انھیں مستقل پڑھنے اور لکھنے کا مشورہ دیا۔
میگزین کی ایڈیٹر اور کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت طلبہ کے ساتھ کام کرنا بہت اطمینان بخش ہے ۔ انھوں نے طالب علم ایڈیٹروں مس صبیحہ (اے ایم یو گرلس اسکول ) اور مسٹر آصف (ایس ٹی ایس ہائی اسکول) کا میگزین کی تیاری میں سرگرم رول ادا کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اے ایم یو ایکسیز ٹیچروں ڈاکٹر ایم امیراللہ خاں (شعبۂ انگریزی) اور ڈاکٹر فیض زیدی (سید حامد سینئر سکنڈری اسکول ، بوائز)، ڈاکٹر ساجد الاسلام (شعبۂ انگریزی)، ڈاکٹر شیریں شیروانی ، ڈاکٹر شہزاد اے صدیقی (سید حامد سینئر سکنڈری اسکول، بوائز)، ڈاکٹر زینب ثروت (شعبۂ انگریزی)، مسٹر ملک محمد ارشد (سید حامد سینئر سکنڈری اسکول ، بوائز) اور مسٹر سید وقار اکبر (سٹی ہائی اسکول) کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *