افغانستان نے بنگلہ دیش کوکلین سویپ کیا،آخری گیندرپرایک رن سے جیتاافغانستان

Rashid-Khan
ہندوستان کے دہرہ دون میں افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20سیریزکی میزبانی کی اوراسے کلین سویپ کرکے سب کوچونکادیا۔پہلے دومیچ جیت کرسیریزپہلے ہی اپنے نام کرچکے افغانستان نے آخری ٹی 20میچ میں بنگلہ دیش کوآخری گیندپرایک رن سے ہراکرکلین سویپ کیا۔راشدخان نے آخری اوورمیں 9رن ڈیفینڈکرتے ہوئے سب کوچونکاڈالا۔

 

آخری گیندپرجیت کیلئے چاررنوں کی ضرورت تھی اورراشد خان کی گیندپرعارف الحق نے ہوائی شاٹ کھیلا، ایسالگاگیندسکس ہوجائے گی اورجیت بنگلہ دیش کی جھولی میں گرے گی۔لیکن لانگ آن پرکھڑے فیلڈرنے شاندارفیلڈنگ کرتے ہوئے گیند روکی ، بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے دورن توپورے کرلئے لیکن تیسرے رن پرمحموداللہ رن آؤٹ ہوگئے اورافغانستان نے میچ ایک رن سے جیت لیا۔
راشدخان نے آخری اوورمیں ایسی گیندبازی کی، جس نے پورے کرکٹ دنیاکوسکتے میں ڈال دیا۔افغانستان نے ٹاس جیتا اورپہلے بلے بازی کا فیصلہ لیا۔20اوورمیں 6وکٹ پر145رن بنائے۔سمیع اللہ نے 28گیندوں پر33رنوں کی پاری کھیلی تھی۔ جواب میں بنگلہ دیس کی ٹیم 20اوورمیں 6وکٹ پر144رن بناسکی۔راشدخان نے 4اوور میں 24رن دے کر ایک وکٹ لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے 37گیندپر46رن بنائے اورانہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا، جبکہ راشد خان مین آف سیریزرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *