اداکارہ پرینکا چوپڑانے مانگی معافی،جانئے کیوں

priyanka
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے امریکی کوانٹیکوشو کے تیسرے سیزن ’دی بلڈ آف رومیو‘ میں ہندودہشت گردی دکھائے جانے والے مناظر پر ٹوئٹ کرکے معافی مانگی ہے۔ ہندوستھان سماچارکے مطابق،پرینکا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کوانٹیکوکے متنازعہ ایپی سوڈ سے لوگ کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے اس کے لئے میں بہت تکلیف میں ہوں اور معافی مانگتی ہوں۔
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا کے شو ’ کوانٹیکو 3 ‘ کے اپیسوڈ ’ دی بلڈ آف رومیو‘ میں ہندوستانیوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ہے، جس کے بعد ہندوستانی عوام ان کی سخت مخالفت کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مسلسل ہو رہی مخالفتوں کے بعد پرینکا چوپڑا نے اس معاملہ پر صفائی پیش کی ہے۔ پرینکا نے ٹویٹ کر کہا کہ کسی کے بھی جذباتوں کو نقصان پہنچانے ان کا کوئی مقصد نہیں تھا۔
ٹویٹر پر اپنی بات رکھتے ہوئے پرینکا نے کہا ’’ مجھے بہت افسوس اور پچھتاوا ہو رہا ہے کہ ’ کوانٹیکو‘ کے حالیہ ایپسوڈ سے کچھ لوگوں کے جذباتوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔ میرا نہ تو کوئی ایسا ارادہ تھا اور نہ ہوگا۔ میں معافی مانگتی ہوں۔ مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *