عام آدمی پارٹی کارکنان اتوارکووزیراعظم سے ملنے جائیں گے

arvind-kejriwal
دہلی میں سانس لینامشکل ہورہاہے۔ لوگوں کادم گھونٹ رہاہے ، زہریلی ہوائیں چل رہی ہیں ، کیونکہ ہوامیں دھول مل چکی ہے، دھول گھل چکی ہے۔ دھول بھری ہوااورشدیدگرمی نے لوگوں کا جینامحال کردیاہے۔لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال دھول بھری آندھی میں اپنے وزراء کے ساتھ ایل جی انل بیجل کے گھرمیں اے سی کمرے میں سوفے پربیٹھ کردھرنا دے رہے ہیں۔حالانکہ آج پانچویں دن کجریوال نے ویڈیوجاری کرکے دھول بحران پراپنی چپی توڑی ہے۔ کجریوال نے دھول کیلئے آئی اے ایس برادری کوذمہ دارٹھہرایاہے۔ کجریوال نے کہاہے کہ ماحولیات سکریٹری چارمہینوں سے میٹنگ میں نہیں آرہے ہیں۔ویڈیومیں سی ایم کجریوال نے یہ بھی بتایاہے کہ عام آدمی پارٹی کارکنان اتوارکووزیراعظم سے ملنے جائیں گے ۔کجریوال نے کہاہے کہ دہلی کومکمل ریاست کادرجہ اورافسروں کے ہڑتال ختم کرنے کولیکردہلی میں 10لاکھ لوگوں سے لیٹرمیں دستخط کرواکرپی ایم کوبھیجاجائے گا۔
یادرہے کہ دہلی میں لگاتارپانچ دنوں سے دھول کا غبارچھایاہواہے۔یہاں سانس لینا مشکل ہوگیاہے۔ماہرین صحت نے لوگوں سے گھروں کے اندررہنے اوردھول سے بچنے کوکہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *