5ہزاریتیم بچوں سمیت 6ہزارروزہ داروں کی اجتماعی افطار

iftar-general-photo
فائل فوٹو
ماہ صیام میں دنیا کے مسلمانوں میں افطاری کی روایت عام ہے۔ مسلمان اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ افریقی ملک الجزائر میں ایک فلاحی تنظیم نے دنیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’کافل الیتیم‘ نامی چیرٹی فاؤنڈیشن نے مغربی الجزائر میں اس افطار پارٹی کا اہتمام یا جس میں 5 ہزار یتیم بچوں سمیت 6000 روزہ داروں نے روزہ افطار کیا۔گشتہ روز البلیدہ شہر میں قائم مصطفیٰ چاکر اولمپک اسٹیڈیم میں ہونے والی افطار پارٹی میں لوگ خاندانوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مقامی حکومتی عہدیدار، انسانی حقوق کے مندوبین، فلاحی ادارے کی مدد کرنے والے اور حکومتی عہدیدار بھی افطار کرنے والوں میں شریک تھے۔اس موقع پرفلاحی تنظیم کی طرف سے نہ صرف افطار پارٹی دی گئی بلکہ محفل میں شریک پانچ ہزار یتیم بچوں میں عید کے لیے کپڑے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
البلیدہ شہر کے میئر علی شعواطی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم نے ریکارڈ ساز افطار پارٹی کے اہتمام کا اعلان کیا تھا۔ اس پارٹی میں قوم کے تمام طبقات نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے افطار پارٹی کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کرنے والے مخیر حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔س موقع پر تنظیم کے ایک رکن بلقاسم شیحاوہ نے کہا کہ ہمارا ہدف دنیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی جو لبنان میں ہوئی تھی کا ریکارڈ توڑنا تھا۔ گذشتہ برس لبنان میں ہونے والی اجتماعی افطار پارٹی میں 5200 افراد نے شرکت کی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *