بیگوسرائے : 4 افراد کی مشتبہ حالت میں موت

dead-body
بہار کے ضلع بیگوسرائے میں آج صبح ایک ہی محلہ کے چار افراد کی مشتبہ حالت میں موت کی خبر نے شہر میں سنسنی پھیلا دی۔ واقعہ نگر تھانہ علاقہ کے پوکھریا محلہ کا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان چاروں کی موت زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں پوکھریامحلہ کے منوج پاسوان(40)، سونی رام(32)، پوکھریاہی کے سونوکمار(28) اورلوہیانگرکے پردیپ کمار(32)شامل ہیں۔ دراصل یہ پورا معاملہ تب سامنے آیا جب لوگ بہت جلدمرنے والوں کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے میں مصروف تھے لیکن شراب سے موت کی خبر کے بعد نگر تھانہ کی پولس نے تین لوگوں کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
میڈیارپوٹس کے مطابق، چاروں دوست ایک ہی جگہ بیٹھ کرروزانہ شراب پیتے تھے۔تین کی موت اتواردیررات ہوئی،جبکہ ایک نے آج (پیر)کوصبح دم توڑدیا۔بتایاجارہے کہ گذشتہ رات چاروں دوست روزانہ کی طرح بھانتی اسٹیڈیم میں بیٹھ کرخطرناک اسپرٹ یعنی شراب کا استعمال کئے تھے ، جس کے بعدان کی حالت بگڑنے لگی۔بتایاجارہاہے کہ اہل خانہ کے ذریعہ انہیں پرائیویٹ نرسنگ ہوم اورمقامی ڈاکٹروں کودکھایاگیا لیکن گھنٹے بھرکے اندرہی تینوں کی موت ہوگئی اورایک کی آج موت ہوئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق چونکہ معاملہ شراب بندی کے دوران شراب پینے کا ہے، اس لئے مرنے والوں کے گھروالے اس سلسلہ میں کچھ بھی واضح طور پربتا نہیں رہے ہیں۔ پولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔یادرہے کہ بہارمیں شراب کی خریدوفروخت میں مکمل پابندی عائدہے۔اس کے باوجودشراب کی خریدوفروخت جاری ہے۔ان چاروں کی زہریلی شراب پینے کی وجہ سے بہارسرکارکی بھی قلعی کھل گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *