مین پوری : ٹورسٹ بس بے قابو ہوکر پلٹی، 17 افرادہلاک ، 35 زخمی

mainpuri
اترپردیش کے مین پوری ضلع میں آج (بدھ)صبح ایک بڑادردناک سڑک حادثہ ہواہے۔مین پوری ضلع کے دنہار تھانہ علاقے میں ایک ڈبل ڈیکر سیاحتی بس بے قابو ہو گئی اور ڈیوائڈر سے ٹکرا کرپلٹ گئی۔اس حادثے میں اب تک 17 افرادہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ 35سے زائدافراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ بدھ کو علی الصبح جے پور سے فروخ آباد جارہی تھی ،تبھی ٹورسٹ بس بے قابو ہوکر دنہار تھانہ علاقے کے کیرتپور چوکی کے پاس ڈیوائڈر سے جاٹکرائی اور پلٹ گئی۔اس حادثے میں 5 کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 11 دیگر نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔مین پوری ایس پی نے ابھی تک 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔فی الحال موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کرین کی مدد سے بس کو سڑک سے ہٹایا جا رہا ہے۔
یادرہے کہ اس پہلے پیرکولکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پربھیانک سڑک حادثہ ہواتھا ، جس میں 7طلباکی موت ہوگئی،جبکہ دوطلباسنگین طورسے زخمی تھے۔ حادثہ صبح چاربجے کے قریب قنوج کے پاس ایکسپریس وے پرتالگرام تھانہ علاقے میں ہواتھا۔ایک بے قابوروڈ ویج بس نے 9طلباکوکچل دیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *