بہار:ضلع ارریہ میں دل دہلادینے والاواقعہ،جانئے کیاہوا

araria-murder
بہارکے ارریہ ضلع میں ایک سنسنی خیزاوردل کودہلادینے والا واقعہ سامنے آیاہے۔ بتایا جارہاہے کہ 12سال ایک بچے نے اپنے 10سالہ دوست کاگردن کاٹ کرقتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع گاؤں والوں کوملتے گاؤں میں افراتفری مچ گئی ۔موقع پرپہنچی پولس نے ملزم بچے کوگرفتارکرلیاہے۔قتل کرنے کے بعد بچے نے پولس جوبتایاوہ حیران کرنے والی بات ہے۔
جانکاری کے مطابق، یہ واردات ضلع کے کرساکاناکے بٹراہا وارڈ نمبر11 میں ہوئی ہے۔پولس کا کہناہے کہ قتل کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکاہے لیکن قاتل ملزم بچے نے بتایاکہ اس کے والد اورپھوپھا نے کہاتھا کہ اس کوماردو۔اسلئے اس نے اس کا قتل کردیا ہے۔پولس ملزم کے اہل خانہ سے پوچھتاچھ کی تیارکررہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، پولس کے بڑے افسرابھی اس واقعہ پرکچھ بھی بولنے سے بچ رہے ہیں۔ان کا کہناہے کہ جانچ کے بعد ہی کچھ بتایاجاسکتاہے۔پولس نے بچے کے لاش کوقبضے میں لیکرجانچ شروع کردی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *