اتر پردیش میں آندھی-طوفان کا قہر،12 افرادہلاک،28زخمی

tree
اترپردیش میں ایک بارپھرسے آندھی-طوفان کاقہردیکھنے کوملاہے۔اتر پردیش میں بدھ کی شام آئی تیز آندھی -طوفان بارش اور بجلی گرنے سے مختلف اضلاع میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی اور28افرادزخمی ہوگئے ہیں۔خبروں کے مطابق، آندھی طوفان سے مرنے والوں میں گونڈاکے تین ہیں،ایک فیض آباداور 6سیتا پورکے ہیں۔، چترکوٹ، ہردوئی ، کوشامبی اور قنوج ضلع میں آندھی اور بارش نے زبردست تباہی لائی۔ لکھنؤعلاقہ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی۔ قنوج اور کوشامبی میں دو دو اور ہردوئی میں ایک کی جان چلی گئی۔
خبروں کے مطابق،گونڈا ضلع کے نواب گنج علاقہ کے امبر پور گاوں میں تیز آندھی کی وجہ سے پیڑ کی ڈال گرنے سے دو چچا زاد بہنیں کومل اور شویتا کی دب کر موت ہو گئی۔ سیتاپور کے ضلع سدر پور علاقہ میں دیوار گرنے سے 20 سالہ عربی کی موت ہوگئی۔ وہیں دوسری جانب مہولی میں چھت سے گر کر بھنو کی جان چلی گئی۔
بہرکیف اترپردیش میں تیزآندھی وطوفان نے منٹوں میں اپنی تباہی کا اثرچھوڑدیا۔آندھی نے پیڑپودے اکھاڑدےئے ۔کئی پیڑلوگوں کے گھروں پرگرے اوردرجنوں بجلی کے کھمبے بھی گرگئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *