انجینئرامداداللہ جوہرجامعی کے والد ظفیرالحسن کاانتقال، نمازجنازہ آج 8بجے شب شاہین باغ قبرستان میں

zafeerul-hasan
نئی دہلی میں جسولہ ہائیٹ ڈی ڈی اے اپارٹمنٹ میں ایک عرصے سے سکونت پذیر انجینئرامداداللہ جوہرجامعی کے والد 95سالہ بزرگ محمدظفیرالحسن کا آج صبح 9بجے لمبی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں 7بیٹے اوردوبیٹوں کے علاوہ درجنوں اعزہ ہیں۔ ان کی نمازجنازہ اورتدفین آج 8بجے شب شاہین باغ قبرستان میں ہوگی۔
حکومت بہارکے مائینراریگیشن ڈپارٹمنٹ سے 1990کی دہائی میں ریٹائرمنٹ کے بعدسے دہلی میں سکونت پذیر ہوگئے تھے۔ان کا وطن جتوارپور، سمستی پورتھا۔ ان کے صاحبزدگان میں انجینئرامداداللہ جوہرجامعی ، نیرعالم نواب، سکندر، عطاء اللہ ، شمس الضحیٰ ، ہدایت اللہ جنٹل اورحاذق حسن کے علاوہ صاحبزادیاں کنیزفاطمہ اورتحسین فاطمہ ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *