اے ایم یو : انجینئرنگ ایپلی کیشنز و ڈیزائن کے موضوع پر دو روزہ قومی ورکشاپ

Workshop-on-Design
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے سول انجینئرنگ شعبہ کے انوائرمنٹل انجینئرنگ سیکشن کی جانب سے ٹی ای کیو آئی پی تھرڈ کے تحت دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد انجینئرنگ ایپلی کیشنز کی ڈیزائننگ کے موضوع پر کیا گیا ، جس میں 60؍ریسرچ اسکالروں اور ایم ٹیک کے طلبہ نے حصہ لیا۔ اس میں اے ایم یو اور گریٹر نوئیڈا کے مندوبین شامل تھے۔ ورکشاپ کے شرکاء کو سِمپل لائنر ریگریشن ماڈلس، ملٹی پل لینیئر ریگریشن، کواڈریٹک ماڈلس، ون وے سی آرڈی اور ٹو وے آربی کلاسیفائیڈ ڈیٹا کی ڈیزائن، فُل فیکٹری ڈیزائن ، سنٹرل کمپوزٹ ڈیزائن، باکس بینکین ڈیزائن اور ڈیزائن ایکسپرٹ سافٹ ویئرس کی معلومات فراہم کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں  فلسفۂ رمضان اور مقصدِ روزہ

 

ورکشاپ کاافتتاح کرتے ہوئے انجینئرنگ فیکلٹی کے ڈین پروفیسر بی ایچ خاں نے موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے کنوینر پروفیسر اظہار الحق فاروقی نے ورکشاپ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ایم ٹیک کورس میں اس طرح کے موضوعات کو شامل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سول انجینئرنگ شعبہ کے صدر پروفیسر محمد مزمل نے حاضرین کا خیرمقدم کیا۔ مہمان اعزازی ٹی ای کیو آئی پی تھرڈ کے کنوینر پروفیسر محمد جاوید صدیقی نے مستقبل میں اس طرح کی مزید ورکشاپ منعقد کئے جانے پر زور دیا۔ پروفیسر انور خورشید نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
ورکشاپ میں ویمنس کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر (شماریات) ڈاکٹر بشریٰ حسین نے دو لیکچر دئے۔ مسٹر ڈار تفضل اسلام نے ڈیزائن ایکسپرٹ سافٹ ویئر کی مدد سے دو سیشن میں خطاب کیا۔ آخر میں پروفیسر محمد مزمل، پروفیسر انور خورشید اور پروفیسر جاوید عالم نے شرکاء کو سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *