جون کے مہینے کا انتظار:کئی ستاروں کی فلمیں دھوم مچانے کوتیار

upcoming-films-in-june
جون کے مہینے میں اسکولوں، کالجوں اوریونیورسیٹیوں میں گرمی کی چھٹی ہوجاتی ہیں۔ اس موقع کے پر طلباو طالبات، بزنس مین، سروس مین ودیگر عام وخاص لوگ بھی اپنے فیملی ممبران کے ساتھ سمرکیمپ، ایک شہر سے دوسرے شہر، ایک ملک سے دو سرے ملک گھومنے پھرنے جاتے ہیں اورخوب مستیاں کرتے ہیں۔اسی طرح فلم کے ناظرین وشائقین بھی جون کے مہینے میں خصوصی طورپرسنیماگھروں کا رخ کرتے ہیں ۔خاص کر اسکولوں ، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات ۔کیوں کہ جون کے مہینے میں تقریباً تمام امتحانات ختم ہوجاتے ہیں اورسبھی جگہ چھٹیاں پڑجاتی ہیں۔جون کے مہینے میں کئی بالی ووڈستاروں کی فلمیں ایک دوسرے پر برتری لے جانے،سنیماگھروں کی زینت بننے اوردھوم مچانے کیلئے تیار ہیں اورکچھ فلمیں آخری مرحملے میں ہیں۔اس بارجون کے مہینے میں مزاحیہ ،ڈراما، کامیڈی، بایوپک ودیگرفلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔ اس لحاظسے جون سال کا سب سے زیادہ ہنسنے ہنسانے والا مہینہ ثابت ہوگا۔ سلمان خان فلم ’ریس 3 ‘جون کے مہینے میں عیدکے موقع پرریلیز ہورہی ہے۔اس کے بارے میں کہا جارہا کہ وہ فلم کروڑوں کا بزنس کرے گی ۔فلم ماہرین کا کہنا ہے کہ جون اورعیدکے موقع پرریلیزہونے والی فلمیں اچھی خاصی کمائی کرے گی ،کیونکہ ایک توچھٹیوں کا مہینہ جون اورعیددونوں ایک ہی مہینے میں ہے۔اسلئے ناظرین دونوں وجہوں سے فلمیں ضروردیکھیں گے۔آئیے ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ جون کے مہینے میں کن کن ستاروں کی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   دہلی -این سی آرسمیت متعدد ریاستوں میں تباہی، 46 لوگوں کی موت

 

’ویرے دی ویڈنگ‘
اداکارہ کرنیہ کپور، سونم کپور، سوار ابھاسکر اورشیکھاتلسانیا کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا ٹریلرریلیز ہوگیاہے۔ فلم میں لو، سیکس ، ریلیشن شپ، شادی اوردوستی پرکھل کربات ہوئی ہے۔فلم کی کہانی چاربنداس سہیلیوں کی کہانی ہے جوزندگی کواپنی مرضی سے جینا چاہتی ہے، جنہیں لگتاہے کہ شادی کرکے وہ پھنس جائیں گی اوران کی آزادی چھن جائے گی۔ ڈھائی منٹ کا یہ ٹریلر گالی گلوچ اوربولڈ کنٹیٹ سے بھراہواہے۔ فلم میں لو، سیکس ، ریلیشن شپ، شادی اوردوستی پرکھل کربات ہوئی ہے۔ ابھی تک آپ نے مرد دوستوں پرمبنی توکئی فلمیں دیکھی ہوں گی لیکن چارسہیلیوں کی دوستی کی کہانی کم ہی دیکھنے کوملی ہوگئی۔ ٹریلر میں کرینہ کپور، سونم کپور ، سوار بھاسکر اورشیکھاتلسانیا بیحد مزیدار انداز میں نظرآرہی ہیں۔ ششانک کھیتان کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی شوٹنگ دہلی اورپھوٹیک میں ہوئی ہے۔اسے انل کپور کی بیٹی ریاکپورنے پروڈیوزکیا ہے۔
’فیمس ‘
بالی ووڈ فلم ’فیمس ‘ کا ٹریلرگذشتہ دنوں ریلیز کردیاگیااوریوٹوب پر پوری طرح چھا چکاہے۔ فلم کی خاصیت اس کے شانداراوردمدار کر دار اورڈائیلاگس ہیں، جولوگوں کوکافی پسند آرہی ہے۔ فلم کا پوسٹرپہلے ریلیز کیا جاچکاہے۔ فلم ’فیمس ‘ میں مشہور اداکار جیکی شراف کے علاوہ جیمی شیرگل، کے کے میمن، پنکج ترپاٹھی، ماہی گل اورشریاسرن جیسے اسٹارس ہیں۔فلم میں گولی باری کے علاوہ پیار، لسٹ اورپاور کا تڑکا آپ کوفلم دیکھنے کیلئے مجبورکردے گا۔
دیسی اندازمیں دکھنے والے جیکی شراف بھی فلم میں دمداراورمزیدار کردارمیں نظرآنے والے ہیں۔ ’فیمس ‘ کے ڈائریکٹر للت بھوٹانی نے پوسٹر کے ذریعے پہلے ہی اس فلم کی جھلک دکھا چکے تھے۔ آج کل کے نوجوانوں میں ایسی دیسی فلموں کودیکھنے کریزکافی دیکھا جارہاہے۔ ٹریلر میں دیکھا یاگیا ہے کہ جیمی شیرگل اوران کی بیوی کی کردارمیں شریا سرن کافی دشمنی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکار پنکج ترپاٹھی منفی اور مزیدار کردار میں دکھیں گے اوریہ فلم 1جون کوریلیز ہوگی۔
’کالا‘
ساؤتھ انڈیا کے سپراسٹار رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ کا بے صبری ناظرین ومداح انتظارکررہے ہیں۔ یہ فلم 27اپریل کوریلیز ہونے والی تھی ، لیکن اس کی ریلیز تاریخ آگے بڑھا کر7جون کردی گئی ہے۔اب فلم سے متعلق تازہ اپڈیٹ ہے کہ فلم نے ریلیزسے پہلے ہی 75کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔یہ فلم کی پری بکنگ سے ہوئی کمائی کا تخمینہ نہیں بلکہ سیٹیلائٹ رائٹس سے ہوئی کمائی کا نمبرہے۔’کالا‘ کے سیٹیلائٹ رائٹس 75کروڑروپے میں فروخت ہوئے ہیں۔اس سے پہلے ان کی فلم 2.0کے سیٹیلائٹ رائٹس 110کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔
ریس3-
بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان کی آنے والی فلم ’ریس 3-‘ کی شوٹنگ دبئی میں ختم ہوچکی ہے۔عیاں رہے کہ’ ریس 3‘کی شوٹنگ فلم کے ڈائریکٹر ریموڈیسوجاکے جنم دن کے موقع پرختم کی گئی ۔ ریموکا جنم دن 2اپریل کو ابوظہبی کے ایک ہوٹل میں منایاگیا۔ ریموکے جنم دن پرسلمان نے انہیں کیک بھی کھلایا۔اس پارٹی کا ویڈیو جیکلین نے اپنے موبائل سے ریکارڈ کیاہے، جوکہ سوشل میڈیا پر آچکا ہے ۔کشمیرکی وادیوں میں جیکلین فرنانڈیز اورسلمان خان کی مستی کے بعد فلم ’ریس 3‘کا پوسٹر بھی ریلیز ہوگیا ہے۔ پوسٹرفینس کوکافی لبھارہی ہے۔ پوسٹر میں سلمان اورجیکلین ہا ٹ کپل نظرآرہے ہیں۔سلمان نے جیکلین کواپنے باہوں میں پکڑا ہواہے اوران کے ہاتھ میں گن ہے۔اس فلم میں انل کپور، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ اوربابی دیول بھی اہم کردارمیں ہوں گے۔ریس 3عید کے موقع پر 15 جون کوریلیز ہوگی۔
’سنجو‘
بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور کی آنے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹیزر ریلیزہونے کے بعد فلم کا پہلاپوسٹر بھی ریلیز کرد گیا گیاہے۔پوسٹرمیں سنجوبنے رنبیر کپور کی آنکھیں پورے کردارمیں بخوبی بیاں کررہی ہیں۔سنجے دت کے کردارکوداداکررہے رنبیرکپور کے رول کی بالی ووڈ سے لیکر فینس تک سبھی تعریف کرہے ہیں۔بہرکیف سنجے دت کی بایوپک میں رنبیرکپور ان کا کرداراداکررہے ہیں اورٹیزردیکھ کر آپ رنبیر اورسنجے کے بیچ فرق نہیں کرپائیں گے۔ چلنے ، پھرنے ،انداز اوربولنے تک رنبیر نے سنجے دت کوہوبہونقل کیاہے۔ڈیڑھ منٹ کا یہ ٹیزر دیکھنے میں کافی دلچسپ ہے اوراس میں سنجے دت کے شروعاتی کریئرسے لیکرجیل سے واپسی تک کے کہانی دکھایاگیاہے۔ اس میں سنجوبنے رنبیر کپور کہتے ہیں انہو ں نے گھڑیاں اورہتھکڑیاں دونوں پہنی ہے۔ 308 لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرچکے ہیں ۔ٹیزردیکھنے کے بعد فلم دیکھنے کا جنون دوگناہوگیاہے۔فلم ’سنجو‘ 29جون کوریلیزہوگی۔
3دیو
کرن سنگھ گروور ، روی دوبے اورکولال رائے کپور کی فلم ’3دیو‘ کا ٹریلرریلیز ہوچکاہے ۔واضح ہوکہ اس فلم شوٹنگ کافی دنوں سے چل رہی تھی جواب پوری ہوچکی ہے۔ عیاں رہے کہ یہ فلم کامیڈی فلم ہے اوراس میں بھگوان اوراندھااعتماد کی کہانی دکھائی جائے گی۔اس کے پہلے بھی بھگوان پرکئی فلمیں بنی ہیں لیکن جس میں خودفلم کے لیڈ رول بھگوان بن کرآئے ہوایساپہلی بار دکھائی دے گا۔ فلم کے ٹریلرسے صاف ہوگیاہے کہ فلم کافی زیادہ ہنسانے والی ثابت ہوگی۔جب آپ ٹریلر دکھیں گے تو آپ کوپتہ چلے گاکہ فلم کے ہیروز کسی نہ کسی گندی عادت کے شوقین ہوتے ہیں۔
بہرکیف ہر بار کی طرح اس بار بھی جون کے مہینے میں فلم ناظرین اورشائقین اپنے پسندیدہ اداکار اور اداکاراؤں کی فلموں کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *