وراٹ کوہلی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں نہیں کھیلیں گے

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے گردن میں چوٹ کی وجہ سے انگلش کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) نے 24مئی بروزجمعرات کو اس کی جانکاری دی۔بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ29سالہ کوہلی کو انڈین پریمیرلیگ ( آئی پی ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلے گئے51ویں میچ کے دوران گردن میں چوٹ لگی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ جون میں کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ زخم سے ابھرنے کے لئے کوہلی کو تین ہفتے کے آرام کی ضرورت ہوگی۔کوہلی کا فٹنیس ٹسٹ15جون کو ہوگا اس کے بعد ہی برطانیہ دورہ کی شروعاتی مرحلہ میں ان کے موجود ہونے کی تصدیق ہوپائے گی۔واضح رہے کہ اس مہینے کی شروعات میں کوہلی نے سرفہرست انگلینڈ کاؤنٹی ٹیم سرے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے14جون کو بنگلور میں افغانستان کے خلاف تاریخی ٹسٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کوہلی نے یکم اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کی تیار کے لئے سرے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *