اورنگ آبادمیں فرقہ وارانہ فساد،دوافرادہلاک،حالات کشیدہ

violence-in-aurangabad
ریاست مہاراشٹرکے اورنگ آبادمیں گذشتہ دوکمیونٹیوں کے بیچ چھوٹے سے تنازع کے باعث دوکمیونٹی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔جس کے بعد تنازع کوفرقہ وارانہ رنگ دے دیاگیاہے۔سیکڑوں کی تعداد میں نوجوان سڑکوں پرآگئے اورانہوں نے جم کرپتھربازی اورآگ زنی کی۔ فسادیوں پرقابوپانے کیلئے پولس کوگولیاچلانی پڑیں۔فسادمیں اب تک دو شخص کی موت خبرہے، جبکہ 15اہلکاروں سمیت 26سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولس ذرائع کے مطابق، یہ تنازعہ ناجائزطریقے سے لگائی گئی پانی کی پائپ لائن کاٹنے کے بھیدباؤ کے باعث تنازعہ ہوا ،بعدمیں سے فرقہ وارانہ رنگ دے دیاگیا۔واقعہ کے بعد اورنگ آباد میں حالات کشیدہ ہے۔اورنگ آبادکے پرانے شہرمیں شروع ہوایہ بوال شہرکے گاندھی نگر، راجابازاراورشاہ گنج علاقے میں بھی پھیل گیا۔ متاثرہ علاقوں میں دوگروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پرپتھربازی بھی کی۔فسادیوں نے 40دکانوں میں آگ لگادی اور50گاڑیاں بھی پھونک ڈالی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس فائرنگ اور آتش زنی میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ پتھراو اور لاٹھی چارج میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک اسٹنٹ پولیس کمشنر سمیت ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کمشنر نے شہر میں حکم امتناع نافذ کردیا ہے اور حساس علاقوں میں اضافی فورس تعینات کردی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   نابیناابھیرام بھاگوت کی بورڈامتحان میں نمایاں کامیابی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *