ورون دھون نے رکھاروزہ

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی فٹنس پرکافی دھیان رکھتے ہیں اورجم میں ورک آؤٹ کوفوکس بھی کرتے ہیں۔ ورون ان دنوں فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہنے والے ورون دھون اکثرفوٹو اورویڈیو اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ رمضان کے شروع ہونے پرانہو ں نے بھی ایک دن کا روزہ رکھا۔ورون نے خود یہ بتلایاکہ جم میں بھی باڈی انسٹرکٹر کے ساتھ میں نے بھی روزہ رکھاہے اوراس موقع پرانہو ں نے ایک سوشل ورک آؤٹ کرکے بھی دکھایا۔
دراصل،ویڈیوشیئرکرتے ہوئے ورون دھون نے کہاکہ’’السلام علیم…جیسا کہ آپ سب کوپتہ ہے کہ رمضان شروع ہوگیاہے۔یہ بے حدپاک تہوارہے۔ میرے جتنے بھی مسلم بھائی اوربہن ہیں ان سب نے روزہ رکھنا شروع کردیاہے۔اسلئے آج میں نے بھی روزہ رکھا ہے اورجم میں باڈی انسٹرکٹر نے بھی روزہ رکھاہے۔لیکن ان کے لئے آج ایک اسپیشل ورک آؤٹ سیٹ کررہاہوں‘‘۔اس ویڈویومیں ورون کافی فعال دکھ رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *