وراٹ کوہلی کی امیدوں پرپانی پھیرسکتاہے شریس ایئر،مقابلہ آج

Shreyas-Iyer
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11ویں سیزن کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی دہلی ڈیئر ڈیولس آج اپنے گھریلو میدان فیروز شاہ کوٹلہ پر ایک اور جدو جہد کرنے والی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو کیخلاف میدان میں وقار کے لئے اترے گی۔آئی پی ایل گیارہ میں نئے کوچ اور کپتان کے ساتھ اتری دہلی کی ٹیم کی قسمت نے اس بار بھی ساتھ نہیں دیا ۔ حیدر آباد کے خلاف جمعرات کو کھیلے گئے مقابلے میں رشبھ پنت کے ناٹ آؤٹ سنچری پاری (128) کے باوجود دہلی کی ٹیم کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔دہلی پچھلے پانچ برسوں میں سر فہرست پانچ میں جگہ بنانے میں نا کام رہی تی ۔ اس بار اس نے آسٹریلیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک رکی پونٹنگ کو کوچ بنایا ، کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو دو خطاب دلانے والے گوتم گمبھیر کو کمان سونپی ، آئی پی ایل کی نئی نیلامی میں پوری ٹیم بدل ڈالی لیکن نتائج جوں کے توں آ رہے ہیں اور لگا تار چھٹے سال ٹیم کا آخری تین مقام پر بنے رہنا تقریباً طے لگ رہا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں   کرناٹک اسمبلی انتخابات :222سیٹوں پرووٹنگ جاری،11 بجے تک 24 فیصد پولنگ

 

چھ میچوں میں لگا تار خراب مظاہرہ سے دلبرداشتہ گمبھیر نے درمیان میں ہی کپتانی چھوڑ دی اور شریس ایئر کو کمان سنوپی گئی ۔ باوجود اس کے دہلی کی قسمت نہیں بدلی۔ایئر کے کپتان بننے کے بعد دہلی کو دو میچوں میں جیت ملی لیکن بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں اس کے کھلاڑی ایک یونٹ کے طور پر کھیلنے میں نا کام رہے ۔ نتیجتاً دہلی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
دہلی کی ٹیم نے آئی پی ایل گیارہ میں اب تک گیارہ میچ کھیلے ہیں جس میں سے اسے تین میں جیت اور آٹھ میچوں میں شکست کا سامناکرنا پڑا اور وہ چھ نمبروں کے ساتھ درجہ بندی میں آخری مقام پر ہے ۔دوسری طرف وراٹ کوہلی کی قیادت والی رائل چیلنجرس بنگلورو(آر بی سی )کی حالت بھی کافی کچھ دلی کی طرح ہی ہے ۔ بنگلورو کو دس میچوں میں صرف تین جیت حاصل ہوئی ہے اور وہ چھ نمبروں کیس اتھ ساتویں مقام پر ہے ۔ آ ر سی بی کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اس نے سترہ اپیل2016کے بعد دہلی سے کوئی میچ نہیں گنوایا ہے اور اس کی ٹیم اپنے اس حریف پر لگا تار پانچویں جیت درج کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *