نیشنل فلم ایوارڈ صدرجمہوریہ تقسیم کریں گے آج،60سے زائدفاتحین نے کیا بائیکاٹ

ram-nath-kobind
آج سنیما کے مختلف علاقوں سے کل 140 اداکاروں کو ایوارڈ دیاجائے گا۔ حالانکہ اس سے ایک دن پہلے ہی بیشتر نیشنل فلم ایوارڈ فاتحین اس تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔لہذا65ویں نیشنل فلم ایوارڈ شروع ہونے سے پہلے تنازع میں آگئے ہیں۔آج شام ساڑھے پانچ بجے صدررامناتھ کووند وگیان بھون میں فاتحین کواعزازسے سرفرازکریں گے۔حالانکہ تقسیم ایوارڈ تقریب سے پہلے ہی نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے والے 60سے زائدلوگوں نے کہاہے کہ آج شام انعقادہونے والے تقریب میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند صرف 11لوگوں کواعزازسے سرفرازکریں گے۔
دراص میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل فلم ایوارڈس کی ڈریس ریہرسل کے دوران فاتحین کو اطلاع ملی کہ تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند صرف 11 فاتحین کو ہی ایوارڈ دیں گے، اس کی خبرملتے ہی مخالفت میں ہی دیگر ادارکاروں نے ایوارڈ تقریب میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیاہے۔
صدرجمہوریہ جن 11ایوارڈ فاتحین کوانعام دیں گے وہ ہیں:داداصاحب پھالکے ایوارڈ(ونود کھنہ)، بیسٹ فیچرفلمز(ولیج راکسٹار)، بیسٹ اداکارہ:سری دیوی(مام)، بیسٹ اداکار :ریدھی سین( نگرکرتن)، بیسٹ ڈائریکٹر(ناگراج منجولے)، قومی ایکتا پربنی فیچرفلم کونرگس دت ایوارڈ( دھپّا)، سنیماپربیسٹ بک (ماتامگی منی پور)، بیسٹ جراسی فلم(سنجر)، بیسٹ مرد پلے بیک سنگر(کے جے یسوداس)، بیسٹ میوزک ڈائریکشن (اے آررحمان) اوربیسٹ ڈائریکشن (جے راج) شامل ہیں۔
واضح ہوکہ 65ویں نیشنل فلم ایوارڈز کااعلان 13اپریل کوہواتھا۔اداکارہ سری دیوی کوفلم ’مام‘ کیلئے بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ دیاجائے گا اوریہ ایوارڈ ان کے اہل خانہ میں انکے شوہربونی کپور،دونوں بٹیاں حاصل کریں گے۔خیال رہے کہ سال 1954 میں نیشنل فلم ایوارڈ کی شروعات کی گئی تھی۔ ہندوستانی سنیما میں ان ایوارڈوں کو بہت اہم سمجھاجاتا ہے۔ اس سال 65 ویں قومی فلم ایوارڈ دیا جانا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں    آندھی وطوفان کاقہر،راجستھان میں 27اوریوپی 24افراد ہلاک

 

 

یہ بھی پڑھیں     نرگس دت ایک پرکشش شخصیت کی مالک تھیں

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *