کولکاتہ اورراجستھان کے درمیان اہم مقابلہ آج

dinesh-and-rahane
انڈین پریمئر لیگ( آئی پی ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں آج کولکاتہ نائٹ رائڈرس ( کے کے آر) کی ٹیم اپنے گھریلو ایڈن گارڈن میدان پر راجستھان رائلس سے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ہی ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ کافی اہم ہے۔ کیونکہ جیتنے والی ہی ٹیم پلے آف گروپ کی طرف مضبوطی سے قدم بڑھائے گی۔
راجستھان کی ٹیم نے ابھی تک12میچ کھیلے ہیں، جس میں سے اسے 6 میں جیت اور 6 میں شکست ملی ہے۔ راجستھان کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں 5ویں مقام پر ہے، جبکہ کولکاتہ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹ کے ساتھ بہتر رن ریٹ کی بدولت چوتھے مقام پر ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کی فی الحال پلے آف میں پہنچنے کی امید بنی ہوئی ہے لیکن اگر وہ اگلا میچ ہارتی ہے تو ان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں   آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کا شیڈیول جاری،راؤنڈ روبن فارمیٹ میں ہوگا
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *