بالی ووڈمیں بایوپک فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ رہاہے

biopic-films
بالی ووڈمیں سماجی ،دیش بھگتی ،رومانٹک ،کامیڈی ودیگرفلمیں بنانے کا روج شروع سے ہی ہے مگرآج کل بالی ووڈمیں بایوپک فلمیں بنانے کا ٹرینڈبن گیا ہے۔کھلاڑیوں میں مہندرسنگھ دھونی ، میریکوم، ملکھا سنگھ،اظہرالدین اورسچن تیندولکر کے علاوہ ادا کاروں کی زندگی پر بھی بایوپک فلمیں بن رہی ہیں، جس میں سب سے پہلے بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کا نام قابل ذکرہے۔
بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور کی آنے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹیزر ریلیزہوگیاہے۔ سنجے دت کی بایوپک میں رنبیرکپور ان کا کرداراداکررہے ہیں اورٹیزردیکھ کر آپ رنبیر اورسنجے کے بیچ فرق نہیں کرپائیں گے۔ چلنے ، پھرنے ،انداز اوربولنے تک رنبیر نے سنجے دت کوہوبہونقل کیاہے۔ٹیزرلانچنگ کے دوران سنجے دت بھی موجودتھے ۔فلم کا ٹیزردیکھ کروہ ایموشنل ہوگئے۔سنجے نے کہاکہ میں نے ’سنجو‘ کے کچھ حصے دیکھے اورفلم کے ان کے کرداروں نے میرے دل چھولیاہے ۔انہو ں نے کہاکہ ٹیزردیکھ کراس بات کا اندازہ نہیں لگایاجاسکتاہے کہ یہ میں نہیں ہوں۔انہو ں نے آگے مذاقیہ انداز میں راجوہرانی کومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ کہیں وہ میری جگہ آگے رنبیر کو کام نہ دیدیں۔
بہرکیف ڈیڑھ منٹ کا یہ ٹیزر دیکھنے میں کافی دلچسپ ہے اوراس میں سنجے دت کے شروعاتی کریئرسے لیکرجیل سے واپسی تک کے قصے دکھایاگیاہے۔ اس میں سنجوبنے رنبیر کپور کہتے ہیں انہو ں نے گھڑیاں اورہتھکڑیاں دونوں پہنی ہے۔ 308 لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرچکے ہیں ۔ٹیزردیکھنے کے بعد فلم دیکھنے کا جنون دوگناہوگیاہے۔عیاں رہے کہ سنجے کے کردارکواداکرنے کیلئے رنبیر کافی محنت کی ہے۔اس میں وہ ایک لگ ہی اندازمیں نظرآئیں گے۔ خاص طورپر انہو ں نے اپنی باڈی پرمحنت کی ہے وہ توکمال کا ہی ہے۔فلم میں رنبیر6الگ رول پلے کرتے نظر آئیں گے۔
بہرحال اب اگلی بایوپک بالی وڈ کے کس اداکار پر اورکس پربنے گی یہ توآنے والاوقت ہی بتائے گا۔لیکن اتناضرورہے کہ اگلی بایوپک بالی وڈ کے کسی خان پر بننے والی ہے۔ اتناہی نہیں یہ بھی اشارہ مل گیاہے کہ یہ خان کوئی اور نھیں ہیں بلکہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں۔ایک پورٹل ویب سائٹ کے مطابق،راجکمار ہرانی کی زوجہ منجیت ہرانی کی ایک کتاب کے اجرا کے دوران معروف فلم ساز راجکمار ہرانی نے عامر خان پر بایوپک بنانے کی دلچسپی ظاہر کی۔اجرا کے دوران انہوں نے کہا کہ ‘جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ میں پہلے ہی ایک بایوپک بنا رہا ہوں، پہلے عامر کو لکھنے دیں، پھر انکی بایوپک بنانے میں کس کو دلچسپی نہیں ہوگی؟ اور ہم پہلے ہی انکی لکھی کتاب کا انظار کر رہے ہیں۔فلم ’سنجو‘باکس آفس پر 29جون کو ریلیز ہوگی۔ اس میں رنبیرکے علاوہ فلم کے رائٹر اورڈائریکٹر راجکمارہرانی نے انوشکاشرما، پریش راول (سنیل دت) سونم کپور ، دیا مرزا( مانیتادت) منیشاکوئرالا ( نرگس دت) اوربومن ایرانی کوبھی اہم کرداردےئے ہیں۔
2018میں آنے والی بایوپک فلمیں
*ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ پر بایوپک ’ سورما‘: اس میں سندیپ سنگھ کے رول میں دلجیت دوسانجا اوران کے بھائی وکرم کے رول میں انگد بیدی ہیں اور سندیپ سنگھ کی بیوی کی کردارمیں تاپشی پنوہیں۔عیاں رہے کہ 2006میں سندیپ سنگھ کوٹرین سفرکے دوران غلطی سے گولی لگ گئی تھی۔دودن بعد انہیں ہاکی عالمی کپ کیلئے جانا تھا۔فلم میں سندیپ کی کار کردگی ومحنت اورجذبے کی داستان ہے۔
*آنندکمارپر ’سپر30‘ ریتک روشن ہوں گے آنند کمار۔پٹنہ میں چلنے والی ’سپر30‘ کوچنگ کا نام سبھی نے سنا ہوگا۔غریب طبقے سے آنے والے میدھاوی طلباکواس کوچنگ میں پڑھا کر انہیں اس قابل بنایاجاتاہے کہ آئی آئی ٹی جیسی مشکل امتحانات پاس کرسکیں۔خیال رہے کہ یہ کوچنگ سینٹرعام سینٹروں جیسانہیں ہے۔ سپر30میں پڑھنے والے طلباسے کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔بس ایک شرط ہے کہ وہ میدھاوی ہوں۔
*موہن سنگھ پر’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘:منموہن سنگھ کے کردار میں انوپم کھیر۔ ملک کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنی سیاسی خاموشی کولیکر خوب سرخیوں میں رہے ہیں۔اب ان پرایک فلم آرہی ہے، جسے ہنسل مہتانے لکھاہے، جبکہ وجے گٹے نے ڈائریکٹ کیاہے۔یہ فلم 21دسمبر کو ریلیزہونے والی ہے۔
*انترکش یاتری راکیش شرما:شاہ رخ خان بن سکتے ہیں راکیش شرما۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ہاں کہی ہیلیکن فی الحال وہ ابھی ’زیرہ‘ میں مصروف ہیں۔ اس لئے یہ بات ابھی پوری طرح نہیں بن پائی ہے۔بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ہندستان کے پہلے خلائی مسافر راکیش شرما کی سوانح پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔راکیش شرما کی بایوپک بنانے کی بات طویل عرصے سے جاری ہے، لیکن اداکار کے فائنل نہ ہو پانے کی وجہ سے فلم شروع نہیں ہو پائی ہے۔
*ثانیہ مرزاکی بایوپک :’ثانیہ ‘یاد رہے کہ ثانیہ مرزاہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ہیں۔انہوں نے ٹنیس کے ذریعہ بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں ہیں اورہندوستان کا نام پوری دنیامیں روشن کیاہے۔بہرکیف بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں سلور اسکرین پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔ تاپسی پنوں نے فلم پنک میں بہترین اداکاری سے ناظرین کا دل موہ لیا۔ تاپسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل اتنی بایوپک فلمیں بن رہی ہیں۔ ایسے میں میرا بھی بہت دل ہے کہ ثانیہ مرزا کی بایوپک فلم میں کام کروں۔ اس کے علاوہ اندرا گاندھی کی بایوپک میں بھی کام کرنا چاہوں گی۔خیال رہے ابھی یہ فائنل نہیں ہواہے کہ یہ فلم کس کی جھولی میں جائے گی۔
*بال صاحب ٹھاکرے پربایوپک’ ٹھاکرے‘:نوازالدین صدیقی بن رہے بالاصاحب ٹھاکرے۔
*کیلاش ستیارتھی پر’جھلکی‘ : بومن ایرانی نظرآئیں گے کیلاش ستیارتھی کے کردارمیں ۔
*منکرنکاد کیون آف جھانسی: کنگنارنوت بنی ہیں جھانسی کی رانی لکشمی بائی
*کیرل کی آدیسواسی کارکن دیابائی پر’دیابائی ‘ بدیتا باگ ہوں گی دیابائی ۔
* پیرااولمپک گولڈ میڈلسٹ مرلی کانت پاٹیکر
*پیڈ مین:اکشے کماربنے ہیں ارونا چلم(یہ فلم ریلیزہوگئی ہے)
*انترکش کلپناچاؤلہ
*گلوکار ساحرلدھیانوی
*دیپاملک
*پی ٹی اوشا
*گل مکائی
*دی گڈ مہاراج
*گلشن کمار پر’مغل‘
بہرحال آج کل بالی ووڈمیں بایوپک فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اب اگلی بایوپک بالی وڈ کے کس اداکار پر اورکس پربنے گی یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا مگراس وقت بالی ووڈ اداکار سنجے دت سرفہرست ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *