مہاراشٹر اردو اکادمی کی تشکیل نو کیلئے وزیر اعلیٰ کومیمورنڈم

memorandum-to-cm
بھیونڈی :مہار اشٹر اردو اکادمی عرصے سے تعطل کا شکار ہے اور اس میں اکادمی مے منشور کے متعلق کام نہیں ہو رہے ہیں اس سلسلے میں عرصے سے آوازیں اٹھائی جا رہی تھی اس کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لیے معروف ادیب ایم مبین نے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کے تحت پورے مہاراشٹر سے اردو داں طبقہ،اردو شعراء ادیب صحافی ،اکادمی کی تشکیل نو اور دیگر مطالبات میمورنڈم کی شکل میں وزیر اعلی مہاراشٹر دیویندر فردنس کو روانہ کریں۔آج بھیونڈی کے ادباء شعراء اور صحافیوں اس طرح کا پہلا میمورنڈم ایم مبین کی قیادت میں بھیونڈی تحصیلدار کے ذریعہ روانہ کیا۔بھیونڈی تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کرتے وقت ا ن کے ساتھ معروف ناقد خلیق الزماں نصرت، شاعر شکیل احمد شکیل ،شببیر احمد شاد اور صحافی خان فخر عالم، شارف انصاری اور ایم ابوبکر بھی تھے۔ اس میمورنڈم پر بھیونڈی کے کئی ادباء شعراء اور صحافیوں کے دستخط تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں   آندھی وطوفان کاقہر،راجستھان میں 27اوریوپی 24افراد ہلاک

 

میمورنڈم میں وزیر اعلی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اکادمی کی تشکیل نو کرتے اس میں مہاراشٹر کے تمام اردو علاقوں کو نمائیندگی دیں،اور ایسے نمائندون کا انتخاب کریں جن کا ادب ،زبان سے تعلق ہے۔اردو اکادمی کے کام کاج کے لیے مناسب عملہ متعین کریں،اردو کتابوں رسائل کی خرید، اردو ادباء کی کتابوں کی اشاعت کے لیے مناسب مالی امداد،بھیونڈی اور دیگر اردو بستیوں میں اردو گھر کی تعمیر،اردو مراٹھی زبانوں کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے دونوں زبانوں کے ادباء شعراء کے مشترکہ پروگرام،دونوں زبانوں کے اچھے ادب کا دونوں زبانوں میں ترجمہ اور اشاعت،اکادمی کے ذریعہ دیے جانے والے انعامات کی رقم میں اضافہ اور نمایاں مجموعی خدمات کے زمرے میں کچھ اور شعبوں اور اصناف کا اضافہ،اردو کلاسس او ر کتابت کلاسس کو شروع کیا جاے، جیسے کئی اہم مطالبات شامل ہیں۔
آگے کے لائحہ عمل کے بارے میں ایم مبین نے بتایا، اس بات کی تو قوی امید ہے کہ پورے مہاراشٹر سے جب اس طرح کے میمورنڈم حکومت کو ملیں گے تو انھیں عملی قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔اس کے باوجود حکومت اگر اپنی بے حسی کا ثبوت دیتی ہے، پورے مہاراشٹر کے اردو داں طبقہ کا ممبی کے آزاد میدان میں مورچہ کا قدم اٹھایا جاے گا۔ اور ضرورت محسوس ہوئی تو حکومت کے خلاف عدالت کا بھی سہار ا لیا جاے گا۔ انھوں نے پورے مہاراشٹر کے اردو داں طبقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بیداری اور اردو دوستی کاثبوت دیتے ہوے، پورے مہاراشٹر سے اس طرح کے میمورنڈم تحصیلدار، کلیکٹرایم ایل اے کے ذریعہ وزیر اعلی مہاراشٹر کو روانہ کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *