تیجسوی یادونے کی گورنرسے ملاقات، سرکاربنانے کادعویٰ پیش کیا

tejaswi
کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لینے کے بعد اب بہارمیں بھی سیاست تیزہوگئی ہے۔دراصل آرجے ڈی لیڈراوربہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے گورنرسے ملاقات کرکے کرناٹک کے طرزپربہارمیں بھی سب سے بڑی پارٹی کوسرکار بنانے کا موقع دینے کی اپیل کی۔ پارٹی نے کرناٹک کے معاملے پرجمعہ کوراجدھانی پٹنہ سمیت پورے بہارمیں دھرنامظاہرے کا اہتمام کیاہے۔اس بات لیڈرتیجسوی یادورہائش گاہ پر میٹنگ بھی ہوئی۔
بہرحال تیجسوی یادونے گورنرسے ملاقات کے بعدکہاکہ ہم نے گورنرکو111ممبران اسمبلیوں کاحمایتی خط سونپاہے۔اگرمہاگٹھ بندھن کوسرکاربنانے کا موقع دیاجائے گا تووہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کردیں گے۔انہو ں نے کہاکہ ان کے ساتھ کوئی ممبران اسمبلی ’پلٹورام‘ نہیں ہے۔انہو ں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ بہارمیں گورنرکے فیصلے کا انتظارکریں گے۔اس کے بعدآگے کی منصوبہ طے کریں گے۔ میڈیاسے بات چیت کے دوران تیجسوی یادوکے ساتھ پردیس کانگریس صدرکوکب قادری، ہم کے قومی ترجمان دانش رضوان، تیج پرتاپ تانڈو، شیوچندر رام سمیت دیگرلوگ موجودتھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *