مدرسہ دارالعلوم ملا محمود منگلورمیں’ختم کلام اللہ شریف وحفاظ کی دستاربندی‘تقریب منعقد

maulana-abdul-kalam

دیوبند/منگلور:منگلور کے مدرسہ دارالعلوم ملا محمودؒ میں’’تقریب ختم کلام اللہ شریف وحفاظ کی دستاربندی‘‘کاانعقاد کیاگیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم وق دیوبند کے مبلغ مولاناسیدابوالکلام قاسمی نے قرآن مقدس کی تلاوت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ راتوں کو اٹھ کر کلام الٰہی کی تلاوت کا اہتمام کیا کریں، اس سے زندگیوں میں برکت عطا ہوتی ہے، والدین کی عمر دراز کردی جاتی ہے، روزی کی تنگی دور کردی جاتی ہے، چہرہ نورانی کر دیا جاتا ہے، جس گھر میں تلاوت ہو رہی ہوتی ہے رحمت کے فرشتے اسے اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں۔مدرسہ فیض العلوم رشیدیہ پاڈلی کے ناظم اعلیٰ مولانامحمداظفارخان مظاہری نے کہاکہ قرآن پاک کی تعلیم واحدایسی تعلیم ہے ، جس سے انسان کوزندگی گزارنے کی راہ ملتی ہے،ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ جس کا حل اللہ رب العزت نے قرآن عظیم میں نہ کیا ہو، انہوں نے کہاکہ قرآن کریم کوپڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کو سمجھنے کی بھی کوشش ہونی چاہئے ۔

 

 

 

 

 

جمعیۃ علماء کے ضلع جنرل سیکریٹری مولانانسیم احمدقاسمی بہادرپوری نے کہاکہ اس وقت عالمی پیمانے پر اسلامی تعلیم کے خلاف صہیونیوں کے منصوبے کے تحت تیارکردہ سازش کوزورشور سے روبہ عمل لانے کی کوشش کی جارہی ہے،تاکہ اسلامی تعلیمات کے نظام کواس طرح مفلوج کردیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ آج حکومت وقت اپنے منصبوں کاکامیاب بنانے کے لئے نئے نئے خواب دکھاکرمدارس اسلامیہ کواپنے جال میں پھنسارہی ہے،انہوں نے کہاکہ آج حالات نے پھرسے ایسے موڈپرلاکھڑاکیاہے کہ اسلامی مدارس کی آزادی کے تحفظ،نظام تعلیم وتربیت کوفعال بنائے رکھنے کے لئے حکومت وقت کے دام فریب سے محفوظ رکھناہوگا۔اوران کے دینی منہاج اوراسلامی کرداروتشخص کی حفاظت وبقاء کے لئے متحدہ طورپرموثرتدابیراختیارکرنی ہوں گی۔جلسہ کی صدارت حاجی خلیل احمدنے کی جبکہ نظامت مولاناجابرقسیم منگلوری انجام دیئے۔اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم ملامحمود سے فارغ ہونے والے طلباکی دستاربندی کی گئی۔
اس موقع پرمولاناسیدعبدالقادرقاسمی،سیدمحمدمعاذ دیوبندی،مولانامحمدارشد،مدرسہ دارالعلوم ملامحمودمنگلور کے بانی ومہتمم قاری نسیم منگلوری مولاناعبدالستار،قاری مہتاب عالم،قاری محمدوسیم،شہیدٹیپوسلطان ایجوکیشنل اکیڈمی کے مینیجرشمیم احمد،قاری عبدالصمداکبرپوری، شرافت علی سمیت علاقہ کے افراد موجوتھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *