دہلی-این سی آر میں دیر رات آئی تیز آندھی،کئی علاقوں کیلئے الرٹ جاری

Dust-storm
فائل فوٹو
ملک میں آندھی آنے کا سلسلہ جاری ہے،آندھی طوفان کا خطرہ ابھی ٹلانہیں ہے۔دہلی -این سی آرمیں منگل کودیررات اچانک موسم میں بدلاؤ دیکھنے کوملا۔یہاں تیزدھول بھری آندھی کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی بارش بھی ہوئی۔ آندھی طوفان دیررات قریب 3بجے شروع ہوا۔اچانک تیزآندھی طوفان کے بعددہلی این سی آرکے کئی علاقوں میں بجلی غل ہوگئی۔ تیزآندھی طوفان کے باعث کئی جگہوں پرپیڑگرگئے۔ صبح کے تقریباََ 3 بجے دارالحکومت دہلی کو آندھی نے اپنی چپیٹ میں لیا۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج بھی کچھ علاقوں میں تیزآندھی اورہلکی بارش کی الرٹ جاری کیاہے۔اندیشہ ہے کہ روہتک ، پانی پت، الور، باغپت، میرٹھ اورعلی گڑھ کے علاقوں میں آندھی -طوفان آسکتاہے۔حالانکہ تیزہواؤں کی رفتار اتنی تیزنہیں ہوگی، جتنی اتوارکوتھی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس دوران ہوا کی رفتار50سے60فی کلومیٹرگھنٹہ رہ سکتی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسم نے کل ہی آگاہ کر دیا تھا کہ موسم پھر سے بدل سکتا ہے۔گزشتہ کچھ روز سے ملک کے دیگرحصوں میں طوفان اور تیز بارش ہو رہی ہے جس کے سبب کافی نقصان ہوا ہے۔ موسم کے اس بدلتے مزاج کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کی اب تک جان جا چکی ہے علاوہ ازیں ٹریفک پر بھی سخت اثر پڑا ہے۔واضح رہے کہ اب تک آندھی کی تباہی سے تقریباََ 100لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق صرف اترپردیش میں 51 لوگو ں کی موت طوفان سے ہوئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں    کرناٹک انتخابات:کس کی بنے گی سرکار،گورنرپرسب کی نظریں مرکوز
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *