ملک کے کئی ریاستوں میں آندھی و طوفان کا سلسلہ جاری،یوپی میں 13افراد ہلاک

toofan
ملک کے کئی ریاستوں میں آندھی وطوفان کا سلسلہ جاری ہے۔اترپردیش میں دوسری مرتبہ آئے آندھی طوفان نے گذشتہ 24گھنٹے میں 13لوگوں کی جان لے لی ہے۔خبروں کے مطابق، آندھی طوفان سے متھراضلع میں 3، اٹاوہ میں 4، آگرہ میں 2 اورعلی گڑھ،ایٹہ ،فیروزآباداورہاتھرس میں ایک ایک لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آندھی طوفان میں مارے گئے لوگوں کے تئیں افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ اضلاع کے حکام کو متاثرین کے اہل خانہ کو مالی مدد اور زخمیوں کے علاج کے لئے مناسب انتظام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔جبکہ آسام میں کوکراجھار کے کئی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس میں اب تک کم از کم ایک شخص کی موت کی خبر ہے۔
قبل ازیں بدھ کی شام میں قومی راجدھانی دہلی و این سی آر سمیت ہندوستان میں کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ جموں و کشمیر ، ہماچل اور پنجاب میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *