راشدخان نے حیدرآبادکوپہنچایافائنل میں، کولکاتہ کی 14رن سے شکست

rashid-khan

انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) 2018 یعنی سیزن 11میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس اورسن رائزرس حیدرآ باد کے بیچ کھیلے گئے کوالیفائر2کامیں حیدرآباد نے 13رن سے جیت درج کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آئی پی ایل 2018 کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ فائنل میں اب اس کا مقابلہ چنئی سپرکنگس سے ہوگا۔ فائنل کا مقابلہ 27 مئی کو ممبئی کے وانکھیڑے میں کھیلا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں    عالمی برادری کو روہنگیا بچوں کی خاطر آگے آنا چاہئے:پرینکاچوپڑا

 

آئی پی ایل 2018کے تحت 25مئی کوکوالیفائر2مقابلے کوسن رائزرس حیدرآباد بنام کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے بجائے راشدخان بنام کولکاتہ نائٹ رائڈرس کہنا زیادہ بہترہوگا۔دلچسپ مقابلے میں افغانستان کے راشدخان نے اپنے ہرفن مولاکارکردگی یعنی ناباد34رن ،3وکٹ اورمتعددکیچ کے دم پرکولکاتہ نائٹ رائڈرس کوہارکیلئے مجبورکردیا۔کولکاتہ ایڈن گارڈ ن میدان پرراشدخان نے پہلے 10گیندوں پرناباد34رن (2چوکے اور4چھکے )کی طوفانی اننگ کھیلی اورسن رائزرس حیدرآبادکو20اوورمیں 7وکٹ پر174رن تک پہنچایا۔جس کے جواب میں کولکاتہ مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 161 رن ہی بناسکی۔کولکاتہ کی جانب سے کرسن لن نے 48 رن، سنیل نارائن نے 26 رن، نتیش رانا نے 22 رن، اتھپا نے دو رن، کپتان کارتک نے آٹھ رن، شبھم گل نے 30 رن، رسل نے تین رن، پیوش چاولہ نے 12 رن، شیوم ماوی نے چھ رن اور کلدیپ جادو نے ایک رن بنائے۔حیدرآباد کی جانب سے راشد خان نے تین کھلاڑیو ں کو آوٹ کیا جبکہ سدھارتھ کول اور بریتھ ویٹ نے دو دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قبل ازیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس کی طرف سے وردھمان ساہا نے 35 رن، شیکھر دھون نے 34 رن، کپتان ولیمسن نے تین رن، شکیب الحسن نے 28 رن، دیپک ہوڈا نے 19 رن، یوسف پٹھان نے تین رن، بریتھ ویٹ نے 8 رن، راشد خان نے 34 رن اور بھونیشور کمار نے پانچ رن بنائے۔کولکاتہ کی طرف سے کلدیپ یادو نے دوکھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ شیوم ماوی، سنیل نارائن، پیوش چاولہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔بہرکیف راشدخان نے لگاتاروکٹ لیتے اورکیچ پکڑتے ہوئے میچ کی تصویربدل ڈالی۔ان کی بہترین گیندبازی کے آگے کے کے آرکے سبھی بلے بازکوشش کرتے نظرآئے ۔مگرلگاتاروکٹ گرتے رہے اور20اوورمیں کے کے آر9وکٹ پر161رن تک پہنچتے پہنچتے تھم گئے۔کوالیفائر2میں راشدخان کومین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازاگیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *