افغانستان میں 6 ہندوستانیوں کا اغوا،سشما سوراج سے رہاکرانے کی اپیل

sushma-swaraj
افغانستان کے بغلان صوبہ میں نامعلوم بندوق بردار افراد نے ایک ہندوستانی کمپنی میں کام کرنے والے چھ ہندوستانیوں سمیت سات افراد کا اغوا کرلیا ہے۔ مقامی افسروں کے مطابق اتوار کی دوپہر میں ہتھیاروں سے لیس نامعلوم حملہ آوروں نے کے ای سی نام کی ایک ہندوستانی کمپنی کے سات ملازمین کا اغوا کرلیا۔ ان میں چھ ہندوستانی اور ایک افغان شہری شامل ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ،نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ لوگ افغان اہلکاروں کے رابطہ میں ہیں اور معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ ’’ ہمیں ہندوستانی شہریوں کے افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان سے اغوا ہونے کی خبر ملی ہے۔ ہم افغانستان اہکاروں کے رابطہ میں ہیں۔افغانستان کے ایک نیوز چینل ’ٹولو نیوز ‘ نے مقامی اہلکاروں کے حوالہ سے بتایا کہ اسلحہ لئے نامعلوم بندوق بردار وں نے سات کامگیروں کو اغوا کر لیا تھا۔ ان میں چھ ہندوستانی اور ایک افغان شامل ہے۔ یہ تمام کامگیر بغلان صوبہ کی دارالحکومت پول اے خومرے کے پاس واقع گاوں باغ ایشمال میں الکٹر ک سب اسٹیشن کے دورہ پر گئے تھے ، تبھی بندوک برداروں نے ان پر حملہ کر دیا۔
دراصل یہ سبھی ملازمین بغلان صوبہ کی راجدھانی پل خومرے کے پاس واقع ایک گاوں باغ شمال میں الیکٹرک سب اسٹیشن پر گئے تھے ، تبھی بندوق برداروں نے ان پر دھاوا بول دیا۔ مقامی افسروں کے مطابق اس واقعہ کے پیچھے طالبان پر شک کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ طالبان کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ میں رابطہ کیا جارہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں    اے ایم یوطلباکادھرناپانچویں دن بھی جاری
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *