پشکر موت کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل،مشکل میں ششی تھرور

shashi-tharoor-pushkar
سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں گذشتہ روز دہلی پولس نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی۔ اس چارج شیٹ میں سنندا پشکر کے شوہر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ششی تھرور کے خلاف آئین ہند کی دفعہ498اے،306کے تحت ملزم بنایا گیا ہے۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ کی عدالت میں چارج شیٹ دفعہ 306اور 498اے کے تحت داخل کی گئی۔اس معاملے میں اگلی سماعت 24مئی کو ہوگی۔ اس معاملے میں ایف آئی آر دفعہ302کے تحت درج کی گئی تھی۔ محترمہ پشکر 17فروری 2014کو لیلا ہوٹل کے کمرہ نمبر 345میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی تھیں۔چارج شیٹ کے مطابق تھرور شک کے دائرے میں ہیں، لیکن ان کے خلاف ثبوت کافی نہیں ہیں۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 24 مئی کو ہوگی۔ کانگریسی لیڈر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو دہلی کے ایک ہوٹل میں مشکوک حالت میں ملی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *