سعودی عرب اورہندوستان میں ایک ساتھ روزہ رکھاجائے گا

india-saudi
15مئی 2018کومملکت سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک کا چانددیکھنے کا اہتمام کیاگیا مگرچاندنظرنہیں آیا۔بعدازاں دوسرے دن یعنی 16مئی کومملکت سعودی کے ساتھ ساتھ پوری دنیامیں چانددیکھنے کا اہتمام کیاگیااورسعودی عرب میں چانددیکھاگیا۔سعودی عرب کے علاوہ ہندوستان میں بھی 16مئی کوچانددیکھنے کا اہتمام کیااورملک کے متعدد مقامات پرچانددیکھا گیا۔مرکزی روئیت ہلال کمیٹیوں ودیگراداروں نے چاندنظرآنے کی تصدیق کی، اوراعلان کیاکہ پہلا روزہ جمعرات یعنی 17مئی کورمضان کی پہلی تاریخ ہوگی ۔لہذا آج سے تراویح کااہتمام کریں اورجمعرات کوروزہ رکھیں ۔شاہدپہلا موقع ہے کہ جب سعودی عرب اور ہندوستان میں ایک ساتھ روزہ رکھا جائے گا۔لیکن ایک رپورٹر نے 16اور17مئی کی درمیانی شب میں مفتی محمدمکرم احمدشاہی امام مسجدفتح پوری دہلی سے چاندنظرآنے تصدیق پربات کررہے تھے۔مفتی مکرم نے مختلف مقامات سے رویت عام کی تصدیق کی بنیاد پرکہاکہ 17مئی کوپہلاروزہ رکھا جائے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ’مجھے یادآرہاہے کہ کئی بارایساہواہے جب سعودی عرب اورہندوستان میں ایک ساتھ روزہ رکھاگیاہے۔بہرحال ہندوستان میں چاند دیکھے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

 

مزید پڑھیں  سعودی عرب اورہندوستان میں ایک ساتھ روزہ رکھاجائے گا
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *