بہارکے گورنرستیہ پال نے سابق پی ایم راجیوگاندھی کوبتایاایماندار

satiyapal
بہارکے گورنر ستیہ پال مالک نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی اوربوفورس گھوٹے پربڑا بیان دیاہے۔انہو ں نے کہاکہ ’راجیوگاندھی ایک ایماندارآدمی تھے، لیکن ان کے آس پاس کے لوگ خراب تھے۔راجیوگاندھی اپنے آس پاس کے لوگوں کوبچانے میں پھنس گئے‘۔ساتھ ہی ستیہ پال ملک نے یہ بھی کہاہے کہ سیاست میں آس پاس کے لوگ زیادہ پریشان کرتے ہیں۔انہو ں نے راجیوگاندھی کوایک ایماندارشخصیت بتایا اورکہاکہ بوفورس گھوٹالے میں راجیوگاندھی نہیں بلکہ نزدیکی لوگ شامل تھے۔ان قریبی لوگوں نے ہی راجیوگاندھی کوپھنسادیا لیکن وہ نزدیکی لوگوں کا نام ظاہرنہیں کرسکتے ہیں۔
دراصل، گورنرستیہ پال ملک نے یہ باتھیں اسکل ڈیولپمنٹ پرایک سیمینارمیں کہیں۔اس کے ساتھ ہی ستیہ پال نے سبھی وائس چانسلروں کوہدایت دی ہے کہ ویکیشنل کورس بھی اپڈیٹ کیا جائے اورساتھ ہی اسکل ڈیولپمنٹ کودھیان رکھ کرکورس بنایاجائے۔
عیاں رہے کہ بوفورس توپ سودے کے چلتے 1980کی دہائی میں ملک کی سیاست میں بھونچال سا آگیاتھا۔1989میں کانگریس کواس کی وجہ سے کراقتدارتک گنوانی پڑی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں  تیجسوی یادونے کی گورنرسے ملاقات، سرکاربنانے کادعویٰ پیش کیا
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *