رمضان المبارک کا چاندنظرآگیا،روئیت ہلال کمیٹیوں نے کیااعلان،پہلاروزہ 17مئی کو

chand

16مئی کومملکت سعودی عرب میں ماہ رمضان کا چاندنظرآگیا۔ہندوستان میں بھی چانددیکھنے کا اہتمام کیاگیا۔ملک کے بعض حصوں میں آج چاند دیکھاگیا۔تمل ناڈو،آندھرا پردیش اور کرناٹک،کشمیر،مغربی بنگال،میں کئی جگہ چاند دیکھا گیا ہے۔حالانکہ ہندوستان میں چاند نظر آنے کو لے کر چہ مگوئیاں چل رہی تھیں، لیکن تمام جماعتوں کی جانب سے چاند دیکھے جانے کا اعلان ہونے کے بعد تراویح کی نماز شروع ہوگئی اور سبھی نے اتفاق کیا۔کشمیر میں بھی مفتی ناصر نے اعلان کیا کہ کشمیر میں بھی چاند نظر آ گیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔وہیں مغربی بنگال کی ہلال کمیٹی نے بھی چاند کا اعلان کر دیا ہے۔مغربی بنگال میں کل پہلاروزہ ہوگا۔
آج 16مئی کوبعدنمازمغرب روئیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہندکی میٹنگ مولانانیاز احمدفاروقی کے زیرصدارت ،امارت شرعیہ ہندکے مرکزی دفتر،بہادرشاہ ظفرمارگ دفترنئی دہلی میں منعقدہوئی۔چانددیکھنے کا اہتمام کیاگیا۔دہلی میں مطلع ابرآلودتھا، چاندنظرنہیں آیا،البتہ نیلوڑآندھراپردیش ،چترادرگاکرناٹک اورتمل ناڈو کے مختلف مقامات سے روئیت عام کی معتبراطلاعات موصول ہوئیں۔اسلئے روئیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہنداعلان کرتی ہے کہ کل بتاریخ 17مئی 2018بروزجمعرات رمضان المبارک 1439ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اورآج رات سے تراویح کا اہتمام ہوگا۔
حیدر آباد کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا چاندنظرآنے کااعلان کیا۔تلنگانہ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چنئی میں چاند نظر آ گیا ہے۔تمل ناڈو میں بھی چاند نظر آ گیا ہے۔کل سے یعنی جمعرات سے پہلا روزہ ہوگا۔آج سے تراویح کی نماز کا اہتمام۔ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کی کوشش کی جا رہی تھی اہم اطلاع ہے کہ تلنگانہ میں کل پہلا روزہ ہے۔
کرناٹک کے افتخار احمد قاسمی صاحب نے اس بات کی تصدیق کی کہ کرناٹک میں بھی چاند نظر آ گیا ہے۔کرناٹک کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی کل پہلے روزے کا اعلان کر دیا ہے۔کرناٹک میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
دہلی میں جمعےۃ علماء ہند نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔جمعیت نے کہا کل یعنی جمعرات 17 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔دہلی کی مختلف مساجد میں تراویح کا اہتمام ہو گا۔۔دارالعلوم دیوبند نے بھی چاند کی تصدیق کی کہ کل جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔آل انڈیا شیعہ کمیٹی نے بھی چاند کا اعلان کر دیا ہے۔کمیٹی نے رویت ہلال کی تصدیق کی کہ کل پہلا روزہ ہوگا۔۔ساتھ ہی بہار سے بھی خبر آ گئی ہے کہ بہا ر میں بھی چاند نظر آگیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔حضرت مولانا عبدالجلیل قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیاکہ آج 16مئی 2018مطابق29شعبان بروزبدھ کوپھلواری شریف میں رمضان المبارک کا چاندنہیں دیکھا گیالیکن چنئی بنگلورووغیرہ سے چانددیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔جن کی تصدیق کرلی گئی ہے۔اسلئے 17مئی رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی۔
ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کی رویت کی شرعی تصدیق ہوگئی ہے اسلئے مولانا خالدرشیدفرنگی محلی صدرمرکزی کمیٹی فرنگی کی جانب سے بھی اعلان کیاگیاکہ 17مئی کورمضان کی پہلی تاریخ ہے۔
صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی نے بھی متعددمقامات پرروئیت کی شہادت تصدیق کی ہے۔اورکہاکہ آج رمضان المبارک کا چاندہوگیاہے۔
اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ 29؍ شعبان المعظم 1439ھ مطابق 16؍ مئی2018ء بروز بدھ اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی کی ایک میٹنگ اہل حدیث منزل اردو بازار، جامع مسجد دہلی میں منعقد ہوئی اور چنئی اور مضافات سے چاند کی رویت کی مصدقہ و مستند خبر موصول ہونے کے پیش نظر اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی و مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل مورخہ18؍مئی2018 بروز جمعرات رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی اور روزے کا اہتمام ہوگا۔ان شاء ال

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *