راہل گاندھی کا بی جے پی پرٹویٹ اٹیک

بی ایس یدیو رپا نے سی ایم عہدے کے طور پر حلف لے لیا ہے۔راج بھون میں منعقد تقریب میں گورنر وجوبھائی والا نے انہیں حلف دلایا۔وہیں اسے لیکر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ’آئین سازی کا مذاق‘بنانے کیلئے بی جے پی پر جم کر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کھوکھلی جیت کا جشن منا ئے گی ،دوسری جانب ہندستان جمہوریت کی شکست کا ماتم منائے گا۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ،کرناٹک میں ضروری اعدادو شمار نہیں ہونے کے باوجود حکومت کے قیام کااکثریت نہیں ہونے کے باوجود حکومت سازی آئین کا مذاق اڑانا ہے۔انہوں نے کہا ،ایک طرف بی جے پی اپنی کھوکھلی جیت کا جشن منارہی ہوگی تا ہندستان جمہوریت کی شکست کا سوگ منائے گا۔
قابل غور ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78، جنتا دل (ایس) کو 37، بہوجن سماج پارٹی کو ایک اور آزاد کو دو نشستوں پر فتح حاصل ہوئی ہے۔
لیکن کانگریس اور جنتا دل (ایس) نے ہاتھ ملا کر حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔ بی جے پی سب سے زیادہ نشستیں جیت کر سب سے بڑی واحد پارٹی کے طور پر سامنے آئی اور گورنر نے کل رات سب سے بڑی واحد پارٹی کے طور پر بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا تھا۔بہرکیف راہل نے کہا ہے کہ واضح اکثریت نہیں ہونے کے باوجود حکومت بنانے کی بی جے پی لیڈروں کی ضد نے آئین کا مذاق اڑآیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *