فلم ’ریس 3 ‘کا ٹریلر ریلیزجاری ہوا،سلمان خان تہلکہ مچانے کوتیار

Race-3
بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کاٹریلرریلیزکردیاگیاہے۔اس فلم میں سلمان خان کے ایکشن اندازکے علاوہ فیملی ڈراما بھی سرخیوں میں ہے۔فلم میں سلمان خان کئی بارفیملی کولیکرڈائیلاگ بازی کرتے نظرآئے ۔اس فلم میں سلمان کے والدکے کردارمیں انل کپورنظرآئیں گے۔
ایکشن سے لبریزاس ٹریلر میں سلمان رف اینڈ ٹف اندازمیں نظرآرہے ہیں۔ ’ریس ‘فرانچیزی کی فلموں کی طرح اس فلم میں بھی ڈھیرساراتھریلر اورڈراما ہوگا۔یہ فلم کے ٹریلرمیں بھی نظرآرہاہے۔فلم میں سلمان خان کے علاوہ انل کپور، بابی دیول ، جیکلین فرنانڈیز، ڈیزی شاہ اورثاقب سلیم جیسے اداکاربھی اہم رول میں ہوں گے۔ٹریلرمیں انل کپور بھی اپنے ایکشن اندازمیں نظرآرہے ہیں۔
ٹریلرمیں کچھ اسطرح ڈائیلاگس ہیں:یہ ریس، زندگی کی ریس ہے، کسی کی زندگی لے کے ہی ختم ہوگی۔پریوارکیلئے اگرکسی کی جان بھی لینی پڑے ، تب بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔تمہارا یقین کیسے توڑسکتی ہوں،ویسے بھی وعدے اورارادے کی بڑی پکی ہوں میں۔ہمارے بزنس پرکوئی نظرڈالے وہ ہمیں برداشت نہیں۔غصے میں لیاہوافیصلہ ہمیشہ نقصان پہنچاتاہے، اسلئے پہلے میں نے فیصلہ لیا ۔وغیرہ وغیرہ۔
بہرکیف ٹریلرریلیزہوچکاہے۔ہمیشہ کی طرح سلمان ایک بارپھرباکس آفس پرتہلکہ مچانے کوتیارہیں اورادھرفینس بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔یہ فلم جون میں عیدکے موقع پرریلیزہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیں    دہلی:مجینٹالائن پرجلد دوڑے گی میٹرو،جانئے کہاں سے کہاں تک
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *