عالمی برادری کو روہنگیا بچوں کی خاطر آگے آنا چاہئے:پرینکاچوپڑا

priyanka
بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑا روہنگیاپناہ گزیں کیمپوں کے دورے پرہیں۔پرینکاچوپڑا نے پیرکواپنی ایک تصویرٹویٹ کرکے جانکاری دی ۔اس تصویرمیں وہ طیارہ کی کھڑکی سے باہردیکھ رہی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے انسٹگرام پرایک ویڈیوبھی پوسٹ کیا جس میں اسکولی بچے اچانک سے پرینکاپرکودپڑے۔ یہ ویڈیوسوشل میڈیاپرکافی وائرل ہورہاہے۔
پرینکانے ایک تصویرٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’ میں یونیسیف فیلڈ وزٹ پرروہنگیاپناہ گزین کیمپوں کے دورے پرہوں ۔ میرے تجربات کوشیئرکرنے کیلئے مجھے انسٹگرام پرفالوکریں۔بچے بے گھرہوگئے ہیں۔ دنیاکوخیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خیال رکھناچاہئے۔ پرینکا چوپڑا نے دنیا بھر کے بچہ پنا گزینوں کی مدد کے لئے بین الاقوامی برادری سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو روہنگیا بچوں کی خاطر آگے آنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ یہ بچے کن حالات میں رہ رہے ہیں، ان کے سامنے خوراک ، صاف پانی، گھر، صفائی اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل ہیں، جنہیں حل کیا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے ‘فیس بک’ پر لکھا کہ “ہر بچے کو اپنے مستقبل کی فکر کرنے کا حق ہے، وہ چاہے جس بھی نسل، مذہب یا ملک کا ہو۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے باپ دادا نے کیسے کیسے کام کئے، لیکن ہمیں معاشرے کی حفاظت کی فکر ہے،ساتھ ہی ان کے تئیں ہمدردی دکھائے جانے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو ان بچو ں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے، اگرچہ یہ بچے بھٹکی برادری کے ہوں۔
ان کیمپوں میں قریب 700000 پناہ گزین ہیں جن میں 60 فیصد بچے ہیں، جنہیں بنیادی سہولیات میسرنہیں ہیں۔ مناسب صفائی نہ ہونے سے ان کیمپوں میں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام بچہ پناہ گزین پڑھنا لکھنا چاہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر پناہ گزیں نے بنگلہ دیش کی اور سے دی گئی مدد کے لئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پرینکا نے کہا کہ “اب کم از کم یہ بچے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور میں آج پانچ سال کے ایک بچے سے ملی۔ اس بچے نے کہا کہ وہ صحافی بن کر دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ جب بہت سے ممالک میں جنگ ہوتے ہیں، تو وہ سب کے لئے برا ہوتا ہے۔ پرینکا چوپڑا قریب 12 برسوں سے ‘یونیسیف’ کی خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق، اگست 2017سے لیکر اب تک تقریباً 7,00,000پناہ گزیں میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش کے کاکس بازارپہنچ چکے ہیں۔ پچھلے سال پرینگانے جارڈن میں سیریائی پناہ گزیں بچوں سے بھی ملاقات کی تھی۔ عیاں رہے کہ پرینکا لندن سے سیدھے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوئی تھیں وہ پرنس ہیری اورمیگن مارکل کی شاہی شادی میں شرکت کرنے لندن گئی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *