وزیر اعظم نریندر مودی کا انڈونیشیا میں شاندار استقبال 

pm-modi

وزیر اعظم نریندر مودی مشرقی ایشیا کے تین ممالک کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ پہنچے۔ انڈونیشیا کے ان کے دورے کا مقصد دو سمندری پڑوسیوں کے بیچ سیاسی، مالی اور اسٹریٹجک مفادات کو مضبوطی دینا ہے۔ مودی نے جکارتہ پہنچنے کے فوراً بعد انڈونیشیائی زبان اور انگریزی میں ٹویٹ کیا،’جکارتہ پہنچا۔ ہندوستان اورانڈونیشیا دوستانہ طور پر سمندری پڑوسی ہیں جن کے بیچ گہرے تہذیبی رشتے ہیں۔ یہ دورہ ہمارے سیاسی، مالیاتی اور اسٹریجٹک مفادات کو آگے بڑھائے گا۔‘ مودی نے شہیدوں کو خراج عقیدت دے کر اپنے انڈونیشیا ئی دورے کی شروعات کی ہے۔
انڈونیشیا کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر پہنچے مودی نے بدھ کو صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کریں گے اور سمندر، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے۔ دونوں لیڈر کئی پروگراموں میں ساتھ ساتھ حصہ لیں گے، جن مین سی ای او بزنس فورم بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا یہاں شاندار استقبال کیا گیا۔ سفر سے پہلے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے طور پر میری پہلی انڈونیشیائی یاترا ہے۔میں انڈونیشیا میں ہندوستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کروں گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *