انڈونیشیا ،ملیشیا اورسنگاپور کے دورے پرروانہ ہوئے وزیر اعظم مودی

pm-modi
وزیراعظم نریندر مودی آج سرکاری دورے پر انڈونیشیا ،ملیشیااور سنگاپورکیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ اس مہینے کی 29 تاریخ سے 31 تاریخ تک انڈونیشیا میں اور 31 مئی سے 2 جون تک سنگاپور میں ہوں گے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 31 مئی کو تھوڑی دیر کے لئے کوالالمپور میں رکیں گے جہاں وہ ملائشیا کے نومنتخب وزیراعظم ڈاکٹر مآثر محمد سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم جکارتہ اور سنگاپور میں وہاں کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں کریں گے، وفد کی سطح کی بات چیت کریں اور کاروباری اور بھارتی برادری کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔ مودی سنگاپور میں 17ویں شنگریلامذاکرت میں کلیدی خطبہ بھی دیں گے۔ آسیان میں 3 ممالک انڈونیشیا، ملیشیا اور سنگاپور ہندوستان کے کلیدی شراکت دار ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *