پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان پر

petrol
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں لگاتاراضافہ ہورہاہے۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ چار ہفتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔اتوارکوپٹرول کی قیمت میں 33پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 26پیسے فی لیٹرکے حساب سے اضافہ ہواہے۔یعنی اتوار کو پٹرول کی قیمت 76.24 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی وہیں ڈیزل کی قیمت 67.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس طرح دہلی میں اتوار کو اب تک کا سب سے مہنگا پٹرول فروخت ہوا۔وہیں اگر پورے ملک کی بات کریں تو ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ یہاں مقامی ٹیکس ملاکر 84.07 روپے لیٹر پٹرول مل رہا ہے۔پٹرول کی قیمتوں نے دہلی میں مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ اس سے پہلے 14 ستمبر 2013 کو یہاں پٹرول کی قیمت 76.06 روپے تھی ، جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت تھی۔تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کئے گئے پرائز نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں اتوار کو پٹرول کی قیمت میں 33 پیسے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ ہوا ، جو کہ گزشتہ سال جون میں ڈیلی پرائز رویزن نافذ ہونے کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   آج سونیا ۔ راہل سے ملیں گے کمارسوامی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *