پٹنہ کی مدھومیتاکوملی گوگل میں نوکری،پیکیج جان کرحیران ہوجائیں گے

madhumita
سرچ انجن گوگل نے پٹنہ کی رہنے والی مدھومیتا کونوکری دی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ دنیا کی بڑی سرچ کمپنیوں میں شمارگوگل نے مدھومیتا کوایک کروڑ 8لاکھ روپے سالانہ کے پیکیج پرنوکری دی ہے۔سوموارکواپنی نئی نوکری کومدھومیتا نے گوگل کے سوئٹزلینڈ واقع آفس میں ٹیکنیکل سولیوشن انجینئرکے طورپرجوائن بھی کرلیاہے۔
گوگل میں نوکری شروع کرنے سے پہلے وہ بنگلورو میں اے پی جی کمپنی میں کام کررہی تھیں۔ انکے والد کے مطابق، حال کے دنوں میں انہیں امیزون، مائیکروسافٹ اورمرسڈیزجیسے کمپنیوں سے بھی آفرملاتھا۔
بتایاجاتاہے کہ مدھومیتا کونوکری حاصل کرنے کیلئے انٹرویوکے سات راؤنڈ کلےئرکرنے پڑے، جوکہ نومبرسے جنوری کے بیچ انٹرویوزلئے گئے تھے۔ٹائمس آف انڈیا کے مطابق، مدھومیت کے والد ستیندرکمارآرپی ایف کے اسسٹنٹ سکیوریٹی کمشنرہے اوران کی ماں چنتادیوی ہاؤس وائف ہیں۔ مدھومیتا کا کہناہے کہ ان کا ایک بڑی کمپنی میں کام کرنے کا سپنا تھا ۔انہو ں نے بتایاکہ گذشتہ سال انہوں نے ہندوستان اوربیرون ممالک میں کئی کمپنیوں کیلئے اپلائی کیاتھا اورآن لائن ٹیسٹ بھی دیاتھا ۔اس کے بعدانہیں 24لاکھ، 23لاکھ، اور18لاکھ کے پیکیج کا آفرملاتھا۔

 

یہ بھی پڑھیں   اے ایم یو کے طلباسے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اپیل
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *