پاک آرمی نے سابق را سربراہ کے ساتھ کتاب لکھنے پرسابق آئی ایس آئی اسددرانی کوطلب کیا

asad-durrani
پاکستانی آرمی نے بتایاکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسددرانی کو ’را‘کے سابق سربراہ کے ساتھ مل کرکتاب لکھنے کی وجہ بتائے جانے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرس(جی ایچ کیو) میں طلب کیاگیاہے۔آئی ایس پی آر(انٹر-سروسیز پبلک ریلیشن )کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیاکے ٹویٹرہینڈل پرٹویٹ کرکے کہاہے کہ جنرل ریٹائرڈ اسددرانی کوجی ایچ کیو میں 28مئی کوبلایاہے۔غفور نے کہا کہ یہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی آرمی کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے جمعہ کو بتایا کہ درانی کو 28 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹر بلایا گیا ہے جہاں ان سے کتاب میں دیئے گئے ان کے خیالات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
سابق را چیف ایس اے دلت کے ساتھ مل کر کتاب لکھنے پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے ان کے ساتھ مل کر’دی اسپائی کرانیکلس: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الیوزن آف پیس‘ نامی کتاب لکھی ہے۔بیان کے مطابق،اسددرانی کتاب میں اپنے سے متعلق بیانوں کاتفصیلا ت بتائیں گے۔ دراصل اس کتاب کا اجرا دو دن پہلے ہی کیا گیا تھا۔

خبروں کے مطابق ،اے ایس دلت نے درانی کو جنرل صاحب کے نام سے مخاطب کیا ہے۔ انہوں نے کتاب میں لکھا ہے کہ دو مخالف ممالک کے سابق اسپائی ماسٹرس کی جانب سے یہ کوشش ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتوں کو بہتر کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔یہ کتاب سابق آئی ایس آئی اور را کے سربراہ کے بیچ افغانستان، پرویز مشرف، نواز شریف، اجیت ڈوبھال، کلبھوشن جادھو، کشمیر اور نریندر مودی جیسے تمام موضوعات پر کی گئی بات چیت کا مجموعہ ہے۔درانی نے اس کتاب میں لکھا ہے کہ اسامہ کے خلاف امریکہ کے ذریعہ چلائی گئی مہم سے پاکستان مکمل طور پر واقف تھا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کلبھوشن جادھو کے معاملہ سے پاکستان نے مناسب طریقے سے نہیں نمٹا۔بہرحال آئی ایس پی آر(انٹر-سروسیز پبلک ریلیشن )کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیاکے ٹویٹرہینڈل پرٹویٹ کرکے کہاہے کہ جنرل ریٹائرڈ اسددرانی کوجی ایچ کیو میں 28مئی کوبلایاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *