جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے جونیئر ریزیڈنٹس کا اوریئنٹیشن پروگرام منعقد

Newly-admitted-G-students-o
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے نووارد جونیئر ریزیڈنٹس کے لئے ریزیڈنٹس اوریئنٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں انھیں میڈیکل سائنس سمیت دیگر موضوعات سے واقف کرایا گیا۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیسن فیکلٹی کے ڈین اور سی ایم ایس پروفیسر ایس سی شرما نے کہاکہ جونیئر ریزیڈنٹس کسی بھی اسپتال کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سبھی جونیئر ریزیڈنٹس امید کے مطابق اپنے کاموں کو بخوبی انجام دیں گے۔ میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کی کوآرڈنیٹر پروفیسر سیما حکیم نے کہاکہ جونیئر ریزیڈنٹس مریض کے علاج کے دوران اچھے سلوک کا مظاہرہ کریں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں   ورون دھون نے رکھاروزہ

 

پروگرام میں ریسورس پرسن پروفیسر زہرا محسن، پروفیسر کملیش چندرا، پروفیسر این ڈی گپتا، پروفیسر ایم کے اے شیروانی، پروفیسر شاہد اے صدیقی، پروفیسر اے کے امیتابھ، پروفیسر ایس ایچ عارف، پروفیسر حبیب رضا، پروفیسر حسن ہاشم، ڈاکٹر نفیس فیضی، ڈاکٹر اسد محمود، ڈاکٹر محمد سلمان شاہ، ڈاکٹر مہتاب احمد اور ڈاکٹر پرویز اے خاں نے جونیئر ڈاکٹروں کو بی ایل ایس اور اے سی ایل ایس سمیت ہاتھوں کی صفائی، احتیاط اور خطرات، ریسرچ کے طریقوں ، باہمی تعلقات اور اختلافات کے تصفیہ کے بارے میں بتایا۔ پروگرام کے انعقاد میں میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے اراکین پروفیسر سنگیتا سنگھل، معاون کوآرڈنیٹر میڈیکل ایجوکیشن یونٹ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حسن حارث وغیرہ نے سرگرم رول ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *