اداکارہ نیہادھوپیا نے خفیہ طورپراپنے دوست انگدبیدی سے رچائی شادی

neha-dhupia
سال 2003میں مس انڈیاکا خطاب جیتنے والی اوربالی ووڈ اداکارہ نیہادھوپیانے اپنے بیسٹ دوست انگدبیدی سے شادی کرلی ۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ جہاں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے دوست آنندآہوجاسے دھوم دھام سے شادی رچائی ،وہیں اداکارہ نیہادھوپیانے خفیہ طورپرشادی رچائی ہے۔انگدبیدی اورنیہادھوپیادونوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پرشادی کی تصویرشیئرکرکے اعلان کیا۔یہ شادی گرودوارے میں ہوئی ، جس میں قریبی دوست اورگھروالے ہی شامل رہے۔
عیاں رہے کہ نیہا نے بالی ووڈ میں کئی فلموں میں اپنی ایکٹنگ سے نام کماچکی ہیں۔انہو ں نے قیامت، جولی، دے دنادن، چپ چپ کے، کیاکول ہیں ہم اورتمہاری سولوجیسی کئی فلمیں کیں ۔وہیں انگدنے سال 2011میں فلم ’فالتو‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔اس کے علاوہ انگدبیدی نے پنک، اونگلی، ٹائیکرزندہ ہے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت کم لوگوں کومعلوم ہے کہ نیہاکے شوہرانگدبیدی آخرکون ہیں۔انگدبیدی سابق کرکیٹربشن سنگھ بیدی کے بیٹے ہیں۔ انگدبالی ووڈ میں آنے سے پہلے کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔یہاں تک کہ وہ دہلی انڈر17اورانڈر19ٹیم میں بھی تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں   کشمیرکی ’آزادی ‘مانگنے والے نوجوانوں کوبپن راوت کی وارننگ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *