یوپی کے مدرسوں میں پڑھائی جائیں گی این سی ای آرٹی کی کتابیں، یوگی کابینہ نے دی منظوری

madarsa-students
اترپردیش کابینہ نے منگل کوریاستی مدرسہ بورڈ کے اس تجویزکوقبول کرلیا،جس کے تحت اب اسلامی اداروں یعنی مدرسوں میں اردوکے علاوہ انگریزی ،ہندی ، سائنس ، حساب اورسوشل سائنس جیسے موضوعات کی کتابیں پڑھائی جائیں گی۔اس تعلق سے منگل شام سی ایم ہوگی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا۔ کابینہ نے فیصلہ لیاہے کہ اترپردیش کے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اب این سی آر ٹی نصاب کے تحت تعلیم دی جائے گی۔ وزیر اعلی یوگی کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والی کابینہ کی ایک میٹنگ میں مدرسہ تعلیم میں تبدیلی کو منظوری دی گئی۔ اب مدارس کے طلبہ اردو کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی میڈیم سے بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں       آج وزیر اعلی عہدہ کا حلف لیں گے کمار سوامی

 

ریاست کے ترجمان شری کانت شرما نے کابینہ کے فیصلہ کی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے علاوہ ریاضیات، سائنس، انگریزی، کمپیوٹر اور سوشل سائنس جیسے موضوعات کی پڑھائی نہیں ہوتی ہے۔ حکومت نے مدرسہ بورڈ کو مدارس کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ سبجیکٹ اور درجہ کے اعتبار سے این سی ای آر ٹی کی کتابیں نصاب میں شامل کرنے اور اردو کے ساتھ ساتھ ہندی و انگریزی میڈیم میں بھی تعلیم کی تجویز پیش کی ہے۔شرما نے کہا کہ اس سے مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کے معیارتعلیم میں اضافہ ہوگا اور وہ مین اسٹریم میں آسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ پوٹل شروع کئے جانے سے مدراس کے تعلیمی نظام میں کافی بہتری آئی ہے۔
عیاں رہے کہ مدرسوں میں ابھی تک اردو، عربی اورفارسی کی پڑھائی ہورہی تھی۔مگراب یہاں پڑھنے والے بچوں کے مستقبل کوسنوارنے کیلئے ریاضی، انگریزی ، کمپیوٹر اورسوشل سائنس جیسے سبجیکٹ پڑھائے جائیں گے۔شری کانت شرمانے بتایاکہ ریاستی سرکارنے یہ قدم بچوں کے مستقبل کودیکھتے ہوئے اٹھایاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *