لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی یادیں میوزیم کی زینت بنیں گی

sridevi
ہندی سنیماکی خاتون سپراسٹارسری دیوی ایسی اداکارہ تھیں جنہو ں نے اپنے فن سے دنیا کو اتنا لطف و اندوز کیا ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔اسلئے بالی وڈ کی آنجہانی لیجنڈاداکارہ سری دیوی کی یادوں کو میوزیم میں رکھا جائے گا۔لہذا سری دیوی کی زندگی پرصرف فلم ہی نہیں بنیں گی بلکہ سری دیوی کی یادیں میوزیم کی زینت بنیں گی۔ دراصل،ان کی زندگی کے واقعات پر ایک ڈاکومینٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ان کی یادوں کو سنجویا جائے گا اور اسے ایک میوزیم کی شکل دی جائے گی۔حالانکہ سری دیوی کے شوہربونی کپور نے ابھی تک اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے لیکن اتنا ضروربتایا ہے کہ وہ ان کی زندگی سے متعلق واقعات پر ایک فلم ضرور بنائیں گے جس کے لئے کچھ ٹائٹل رجسٹرڈ کئے ہیں لیکن اس پر جلد کام شروع نہیں ہو گاکیونکہ وہ اور ان کی بیٹیاں ابھی سری دیوی کے صدمے سے نکل نہیں پائی ہیں۔
سری دیوی کے انتقال کے بعد بونی کپور چاہتے تھے کہ ایک وسیع ڈاکومنٹری بنائی جائے جس میں سری دیوی سے جڑے ہر پہلو کو دکھایا جائے۔یا درہے کہ گذشتہ دنوں ایسی بھی خبرآئی تھی کہ سونم کپور،سری دیوی کی زندگی پربننے والی فلم میں کام کرناچاہتی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ اس ڈاکیومنٹری کے لئے انہوں نے شیکھر کپور سے بھی بات کی ہے تاکہ وہ اس کی ہدایت کاری کرسکیں۔شیکھر کپور نے ہی سری دیوی کے ساتھ فلم ’مسٹر انڈیا‘ بنائی تھی جو سری دیوی کی اہم فلموں میں سے ایک ہے۔عیاں رہے کہ فروری میں انتقال کرنے والی بالی وڈ سٹار سری دیوی کو بعد از مرگ انڈیا کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سری دیوی 13 اگست 1963 میں تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی۔معروف اداکارہ کا اصل نام شری اما ینگر ایاپن تھا اور انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1978 میں بالی وڈ میں ڈیبیو سے قبل تامل، تیلگو، ملیالم اور بنگالی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

 

یہ بھی پڑھیں   بالی ووڈمیں بایوپک فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ رہاہے

 

انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں چاندنی، لمحے، جدائی، مسٹر انڈیا، گمراہ، خدا گواہ، لاڈلا سمیت کئی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔مایہ ناز بالی وڈ اسٹار نے ناصرف اپنے کیریئر کے پہلے حصے میں شاندار اداکاری کی بلکہ کیریئر کے دوسرے حصے میں انگلش ونگلش اور مام جیسی فلموں میں جاندار اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *