آئی پی ایل2018 : پنجاب سے ممبئی کےلئے’ کرو یا مرو ‘کامقابلہ آج

Mumbai-Indians-Kings-XI-Punjab

انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) کے11ویں ایڈیشن میں آج 16مئی کو تین مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس(ایم آئی) کا سامنا کنگز الیون پنجاب سے ہوگا۔ دونوں ہی ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ کافی اہم ہے، کیونکہ اگر پلے آف کے لئے دعویداری مضبوط کرنی ہے تو دونوں ہی ٹیموں کو ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی۔ ایسے میں یہ مقابلہ دلچسپ ہوجاتا ہے۔ پنجاب اپنے آخری 5میں سے پانچ میچ گنوا کر اپنے محفوظ تیسرے مقام سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ میچ میں پنجاب کو رائل چیلنجرس بنگلور ( آر سی بی ) کے ہاتھوں10وکٹ سے شرمناک شکست جھیلنا پڑی تھی اور پلے آف میں پہنچنے کے لئے اب اس کے پاس آج ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں جیت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔ وہیں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈینس 12میچوں میں 10پوائنٹ کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے اور اگر پنجاب کے خلاف اس ٹیم کو شکست ملی تو یہ ٹیم آئی پی ایل سے باہر ہوجائے گی۔ ایسے میں ممبئی کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لئے ہر حال میں جیت درج کرنا ضروری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *