دہلی -این سی آر میں70 کلو میٹر کی رفتار سے چلی آندھی،13 ریاستوں میں الرٹ جاری

Share Article
tofaan
مئی کے مہینے میں آندھی طوفان نے شمالی ہندوستان کوہلاکر رکھ دیاہے۔راجستھان اوراترپردیش کے بعد سومورارکودیر رات قریب 11:20بجے 70کلومیٹر کی رفتارسے طوفان نے دہلی-این سی آر سے گزرا۔کل رات دہلی این سی آر میں دھول بھری آندھی آئی ، کئی جگہ بجلی غل ہوگئی، پیڑ بھی گرے، ہلکی بندابوندی بھی ہوئی۔ دھول بھری آندھی کی وجہ سے سڑکوں پرروشنی کم ہوگئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر میں تیزہوائیں اوربارش ہوسکتی ہیں۔بہرکیف راحت کی بات یہ رہی کہ اس طوفان کے بعدکسی بڑے نقصان کی خبرنہیں آئی ہے۔دہلی اورہریانہ کے بعد طوفان نے اتراکھنڈ اورہماچل کی رخ کیاہے۔شمالی ہندوستان اورملک مشرقی حصوں میں رہنے والے آج ہوشیاررہیں ، کیونکہ آج بھی بارش ، آندھی اورطوفان آنے خدشہ ہے۔
دہلی حکومت نے آندھی۔طوفان اور بھاری بارش کو لیکر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مد نظرحکومت نے سیکینڈ شفٹ (دوپہر) میں چلنے والے سبھی اسکولوں کو کل بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔وہیں ڈی ایم آر سی نے بھی ٹرینوں کی آمدو رفت میں کافی احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں  سابق پی ایم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے مودی سرکار کی دوبڑی غلطیاں بتائیں

 

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مد نظر،دہلی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت کسی بھی طرح کی گاڑیوں کا استعمال نہ کریں۔اور ڈرائیونگ کی ضرورت پڑنے پر پارکنگ لائٹ اور ڈپر کا استعمال کریں۔ دہلی پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کھڑی کرتے وقت دھیان رکھے کہ آس پاس بجلی کے تار ،ہیڑوں ،کھمبوں اور ٹین شیڈ نہ ہو۔ضرورت پڑنے مضبوط سیمنٹ کی چھتوں کے نیچے ہی چھپے۔دہلی پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی حالات میں پھنسنے پر مدد کیلئے 1095،25844444،وہاٹس ایپ نمبر۔8750871493جاری کیا ہے۔ رتیلے طوفان کی وجہ سے دہلی آنے والی 6 فلائٹس کی لینڈنگ میں بھی دیری ہوئی ہے۔اس کے آئی جی آئی سے ٹیک آف کرنے والی ایک فلائٹ میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔دہلی ،روہتک ،بھیوانی،جھجر،گروگرام،باغپت ،میرٹھ اور غازی آباد میں موسم خراب ہوا ہے۔کچھ حصوں میں رات تیز ہوائیں چلیں۔

 

شمالی ہندوستان میں زبردست آندھی طوفان اور بارش کے اندیشے نے لوگوں کو دہشت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہریانہ کے چنڈی گڑھ میں تو بارش شروع بھی ہو چکی ہے اور زیادہ تر لوگ گھروں میں خود کو قید کیے ہوئے ہیں۔ ہماچل پردیش کے لاہْل اسپیتی ضلع میں بھی صبح تقریباً 10 بجے برف باری ہوئی ہے اور علاقے میں سناٹا پسرا ہوا ہے۔ آندھی اور طوفان کے اندیشے کے پیش نظر ہریانہ حکومت بہت محتاط نظر آ رہی ہے۔ اس نے 7 اور 8 مئی کو سبھی سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خراب موسم کا اثر کئی ریاستوں میں پڑنے کا امکان ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کی کم از کم 13 ریاستوں اور دو مرکز کی زیر اثر ریاستوں میں سوموار کو آندھی، طوفان، بارش اور برف باری کا اندیشہ ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ہریانہ کے سبھی سرکاری اسکولوں کو دو دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ گزشتہ ہفتہ ہوئی بے موسم کی بارش اور تیز طوفان کی وجہ سے پانچ ریاستوں میں کم و بیش 124 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس طوفان سے سب سے زیادہ اتر پردیش اور راجستھان میں لوگوں کی اموات ہوئیں۔
Share Article

One thought on “دہلی -این سی آر میں70 کلو میٹر کی رفتار سے چلی آندھی،13 ریاستوں میں الرٹ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *