جامعہ نگر میں بزم احباب کی محفل شعر و نغمہ

zafar-anwar
نئی دہلی:گذشتہ شب سالک دھامپوری کے دولت کدہ E-35/B، ا بو الفضل انکلیو، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی میں بزم احباب کی جانب سے ایک محفل شعر و نغمہ زیرصدرات جناب سید اظہار الحسن صاحب منعقد ہوئی۔ مہمان ذی وقار کے طور پر معروف صحافی اشرف علی بستوی نے عزت افزائی کی۔ محترم صدر نے کہا کہ اردو ادب کی ترقی و ترویج میں ان شعری نشستوں کا ایک اہم مقام ہے لیکن بعض پیشہ ور شعراء نے اپنی غیر ادبی حرکتوں سے اردو کو نہ صرف بدنام کیا ہے بلکہ اردو کے کردار کو مشکوک بنا دیا ہے۔اشرف علی بستوی نے کہا کہ اردو کو ادب برائے ادب ہی رکھا جائے اسے پروفیشنل ذریعہ نہ بنایا جائے۔ نظامت کے فرائض احسن فیروز آبادی نے انجام دئے۔ جن شعراء نے اپنے کلام سے محظوظ کیا ان میں راشد اعظمی، ظفر انور شکرپوری، نسیم مجیدی، شہاب الدین شہاب، سالک دھامپوری، کاظم بن حبیب اور سید اظہار الحسن کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کے اختتام پر محمد الفوذ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *