تیج پرتاپ۔ایشوریہ کی شادی آج،لالو۔نتیش کی ملاقات پرسب کی نظر

tej-pratap-file-photo
راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی سابق وزیر چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا سے آج شادی ہونی ہے۔ اس شادی کو ریاست کے دو سیاسی گھروں میں ہونے والی بڑی شادی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔شادی کولیکردونوں خاندانوں میں تیاریاں جم کرچل رہی ہیں۔ اس شادی میں شامل ہونے کے لئے لالو یادو پیرول پر باہر آئے ہیں۔
تیج پرتاپ اورایشوریہ کی شادی میں ملک کے بڑے سیاستدانوں کے پہنچنے کی امیدہے۔ایک طرف جہاں یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو ، شردیادو، جھارکھنڈ کے سابق سی ایم ہیمنت سورین ، بابولال مرانڈی اورمشہوروکیل رام جیٹھ ملانی بھی اس شادی میں شریک ہوسکتے ہیں۔وہیں، شادی کی اس تقریب میں 50 ہزار مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ اس میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا واڈرا کی بھی شرکت کا امکان ہے۔دریں اثنا، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کر کے لالو کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لالو کو ضمانت ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور لالو گھرانے کے لئے اپنی نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ لالوکے بیٹے کی شادی میں جن خصوصی مہمانوں پرسب کی نظریں ہوں گی وہ ہیں وزیراعلیٰ نتیش کمار۔بتایاجارہاہے کہ نتیش کمارتیج پرتاب اورایشوریہ کی شادی میں شامل ہونے کیلئے شام میں ویٹرنی کالج میدان پہنچیں گے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ سال مہاگٹھ بندھن سے الگ ہونے کے بعد یہ نتیش کمارکی لالویادوکے ساتھ پہلی ملاقات ہوگی۔بہرحال رابڑی رہائش گاہ سے لے کر ایشوریا کے گھر تک شہنائی اور رسم و رواج چل رہے ہیں۔ ہر طرف خوشیوں کا ماحول ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *